قومی خبریں

سابق صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل کے شوہر ڈاکٹر دیوی سنگھ شیخاوت کا انتقال

سابق صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل کے شوہر اور معروف ماہرتعلیم اور سیاستداں ڈاکٹر دیوی سنگھ رن سنگھ شیخاوت جمعہ (24 فروری) کی صبح انتقال کر گئے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر / سوشل میڈیا</p></div>

فائل تصویر / سوشل میڈیا

 

ممبئی: سابق صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل کے شوہر اور معروف ماہرتعلیم اور سیاستداں ڈاکٹر دیوی سنگھ رن سنگھ شیخاوت جمعہ (24 فروری) کی صبح انتقال کر گئے۔ وہ 88 سال کے تھے اور انہوں نے پونے کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ آنجہانی شیخاوت کے پسماندگان میں اہلیہ پرتبھا پاٹل، بیٹا راجندر سنگھ شیخاوت اور ایک بیٹی جیوتی راٹھوڑ شامل ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق دیوی سنگھ شیخاوت 12 فروری کی صبح اپنی رہائش گاہ کے باہر لان میں پھسل کر گر گئے تھے۔ ان کی سرجری بھی ہوئی لیکن کئی وہ کئی دیگر پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے، جس میں ہائی بلڈ پریشر ،گردے فیل ہونے جیسی امراض تھے۔ شیخاوت کی آخری رسومات شام 7 بجے ویکنٹھ دھام میں ادا کی جائیں گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 89 سالہ پرتبھا پاٹل ہندوستان کی پہلی خاتون صدر جمہوریہ تھیں اور وہ 2007 سے 2012 تک اس عہدے پر فائز رہیں۔ 60 سالہ ازدواجی زندگی میں یہ ان کے لیے صدمہ کی گھڑی ہے۔ ان کا خاندان زراعت اور تعلیم کے پیشے سے وابستہ رہا ہے۔ شیخاوت کاتعلق امراوتی سے ہے، وہ 92-1991 میں امراوتی کے پہلے میئر منتخب ہوئے اور 90-1985 کے درمیان مہاراشٹر اسمبلی کے رکن رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined