ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا آج 35واں یوم وفات ہے۔ اس موقع پر اندرا گاندھی کو کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور سابق نائب صدر حامد انصاری سمیت کئی بڑے لیڈروں نے کراج عقیدت پیش کیا۔ سبھی لیڈران ’شکتی استھل‘ پہنچے اور اندرا گاندھی کی یاد میں خراج کے پھول پیش کیے۔
Published: 31 Oct 2019, 11:11 AM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنی دادی اور ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یوم وفات پر ایک جذباتی ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے اس ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج میری دادی شریمتی اندرا گاندھی جی کا بلیدان دیوس ہے۔ آپ کے فولادی ارادے اور بے خوف فیصلوں کی سیکھ ہر قدم پر میری رہنمائی کرتی رہے گی۔ آپ کو میرا سلام۔‘‘
Published: 31 Oct 2019, 11:11 AM IST
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اندرا گاندھی کے یومِ شہادت پر انھیں یاد کیا۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے یوم وفات پر خراج عقیدت۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے انھیں عقیدت کا خراج پیش کیا۔
Published: 31 Oct 2019, 11:11 AM IST
غور طلب ہے کہ 31 اکتوبر 1984 کو اندرا گاندھی کے دو سیکورٹی گارڈوں ستونت سنگھ اور بینت سنگھ نے 1، صفدر جنگ روڈ واقع ان کی رہائش پر ان کا قتل کر دیا تھا۔ بہر حال، اندرا گاندھی نے 30 اکتوبر 1984 کو بھونیشور میں ایک جلسہ عام میں جو کچھ کہا تھا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’میں آج یہاں ہوں، کل شاید نہ رہوں۔ مجھے فکر نہیں۔ میں رہوں یا نہیں رہوں، میری طویل زندگی رہی ہے اور مجھے اس بات کا فخر ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی اپنے لوگوں کی خدمت میں گزاری۔ میں اپنی آخری سانس تک ایسا کرتی رہوں گی۔ جب میں مروں گی تو میرے خون کا ایک ایک قطرہ ہندوستان کو مضبوط کرنے میں لگے گا۔‘‘ ان کے یہ جملے فکر انگیز رہے اور 30 اکتوبر کے اگلے ہی دن یعنی 31 اکتوبر کو ان کا قتل ہو گیا۔
Published: 31 Oct 2019, 11:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Oct 2019, 11:11 AM IST