فائل تصویر آئی اے این ایس
ہولی کے دن ہماچل پردیش کے بلاس پور سے ایک بڑی خبر آئی ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی بامبر ٹھاکر کو بلاس پور میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار دی ہے۔ واقعے کے بعد بامبر ٹھاکر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے سابق ایم ایل اے کے پی ایس او بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے اس سلسلے میں کہا کہ انہوں نے بامبر ٹھاکر سے بات کی اور انہیں بہتر علاج کے لیے ایمس میں داخل ہونے کو کہا لیکن وہ صرف آئی سی ایم سی میں ہی علاج کروانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی جلد از جلد شناخت کی جائے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کے وقت کانگریس کے سینئر رہنما بامبر ٹھاکر اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ پر 12 راؤنڈ فائرنگ کی۔ اس دوران بامبر ٹھاکر اور ان کا پی ایس او گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ بامبر ٹھاکر اور ان کے پی ایس او کو کمر اور پیٹ میں گولیاں ماری گئیں۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ معاملے کے بارے میں پولیس ترجمان ڈی ایس پی مدن دھیمان نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔
Published: undefined
یہ واقعہ جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں تقریباً چار حملہ آور دکھائی دے رہے ہیں۔ دو حملہ آوروں نے سابق رکن اسمبلی بامبر ٹھاکر پر فائرنگ کی جبکہ دو حملہ آور گیٹ پر کھڑے ہیں۔ جس کے بعد حملہ آور بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعہ ملزمان کی شناخت بھی شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سابق رکن اسمبلی بامبر ٹھاکر پر 23 فروری 2024 کو ریلوے لائن کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر کے باہر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں 11 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined