قومی خبریں

ادھم پور بم دھماکوں میں ملوث سابق ملی ٹنٹ گرفتار، سٹکی بم برآمد: دلباغ سنگھ

دلباغ سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اُن سے پوچھ تاچھ کی جس دوران ایک سابق ملی ٹنٹ نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی vishal

جموں: جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ ادھم پور حملے میں سٹکی بموں کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث ایک سابق ملی ٹنٹ کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے سٹکی بم اور آئی ای ڈیز برآمد کی گئیں۔ اُن کے مطابق سابق ملی ٹنٹوں کو پھر سے ملی ٹینٹ سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا جا رہا ہے تاہم اب سابق ملی ٹینٹوں پر خصوصی نظر رکھی جائے گئی۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

Published: undefined

دلباغ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دنوں اُدھم پور میں ہوئے دو دھماکوں کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں نے سٹکی بموں کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اُن سے پوچھ تاچھ کی جس دوران ایک سابق ملی ٹنٹ نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملی ٹنٹ سال 2005 میں سرگرم تھا اور پھر اُس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور بعد میں وہ رہا ہوا۔ اُن کے مطابق پاکستان میں بیٹھے ملی ٹینٹ ہینڈلرز سابق ملی ٹنٹوں کو پھر سے ملی ٹینٹ حملوں کے لئے استعمال میں لا رہے ہیں۔

Published: undefined

موصوف پولیس سربراہ نے کہا کہ حملے میں ملوث سابق ملی ٹنٹ اسلم شیخ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور اُس کے قبضے سے چار آئی ای ڈی اور سٹکی بم برآمد کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مذکورہ سابق ملی ٹینٹ وزیر داخلہ کے دورے جموں وکشمیر کے پیش نظر مزید حملوں کی فراق میں تھا۔ اُن کے مطابق اسلم شیخ نے اُدھم پور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

Published: undefined

دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں بیٹھے ملی ٹینٹ محمد امین بٹ عرف خبیب گرفتار سابق ملی ٹینٹ اسلم شیخ کے رابطے میں تھا۔ اسلم شیخ کو تین سٹکی بم اور چار آئی ای ڈیز فراہم کئے گئے تھے۔ سابق ملی ٹنٹوں کو پھر سے ملی ٹینٹ صفوں میں شامل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہا کہ ہم سابق ملی ٹینٹوں اور اعانت کاروں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ادھم پور حملے میں ملوث سابق ملی ٹنٹ کی گرفتاری کے بعد یہ باور ہو رہا ہے کہ مزید سابق ملی ٹنٹوں کو سٹکی بم حملوں کے لئے تیار کرنے کا امکان ہے۔ پولیس سربراہ کے مطا بق سٹکی بم اب سیکورٹی ایجنسیوں کے لئے بڑا چیلنج اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں جو سماج دشمن عناصر کو ناگوار گزر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined