قومی خبریں

سابق آئی پی ایس افسر اسیم ارون نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) سے وی آر ایس لینے والے سینئر افسر اسیم ارون نے اتوار کو بی جے پی کی رکنیت حاصل کر لی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) سے وی آر ایس لینے والے سینئر افسر اسیم ارون نے اتوار کو بی جے پی کی رکنیت حاصل کر لی۔ مانا جاتا ہے کہ دلت سماج سے آنے والے ارون کو بی جے پی ان کے آبائی ضلع قنوج سے انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے۔ ارون نے حال ہی میں پولیس سروس سے وی آر ایس لیا تھا۔ وہ کانپور کے پولیس کمشنر تھے۔

Published: undefined

بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں ارون کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر سنگھ نے کہا کہ ارون جیسے ایماندار اورمحنتی افسر کو بی جے پی میں آنے سے پارٹی کارکنوں کو مثبت توانائی ملے گی۔

ٹھاکر نے ارون کا بی جے پی میں استقبال کرتے ہوئےکہا کہ پارٹی میں ان کے شامل ہونے سے پورے ملک میں نوجوانوں کو جوڑنے کی مہم کو رفتار ملے گی۔ ٹھاکر نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو فسادیوں کی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے سماج واد کا اصل کھیل ہے کہ ان کے امیدوار یاتو جیل میں ہیں یا بیل پر ہیں۔

Published: undefined

انوراگ ٹھاکر نے گینگسٹر ایکٹ میں ہفتہ کو گرفتار کئے گئے کیرانہ سے ایس پی امیدوار ناہید حسن اور ضمانت پر رہا اعظم عبداللہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی امیدواروں کی فہرست میں شامل امیدوار حسن جیل میں ہیں نیز ایک اور ممکنہ امیدوار عبداللہ’بیل‘ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی میں فساد پھیلانے والے شامل ہوتے ہیں اور بی جے پی میں فسادیوں کو جیل بھیجنے والے شامل ہوتے ہیں۔بی جے پی اور ایس پی میں یہی فرق ہے۔

Published: undefined

اس دوران ارون نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کرشمائی شخصیت اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کامیاب ایڈمنسٹریٹر والی صاف شبیہ سے متاثر ہوکر بی جے پی میں آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ارون کی وی آر ایس درخواست حال ہی میں حکومت کے ذریعہ منظور کئے جانے کے بعد 15جنوری کو ہی وہ سروس سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined