قومی خبریں

کورونا سے سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کی موت، دگوجے سنگھ، سرجے والا اور ہرسمرت کور پازیٹو

سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کی کورونا سے موت واقع ہو گئی جبکہ کانگریس کے لیڈر دگوجے سنگھ، رندیپ سرجے والا، رکن اسمبلی جگنیش میوانی اور اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

نئی دہلی: ملک میں لگاتار دوسرے دن 2 لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کورونا کے سبب فوت ہو گئے جبکہ کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ، قومی ترجمان رندیپ سرجے والا اور رکن اسمبلی جگنیش میوانی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ادھر، سابق مرکزی وزیر اور شرومنی اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور بھی کورونا پازیٹو پائی گئی ہیں۔

Published: undefined

سی بی آئی کے سابق ڈائریٹر رنجیت سنہا کی موت جمعہ کے روز علی الصبح 4.30 بجے دہلی میں ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ رنجیت سنہا 68 سال کے تھے اور گزشتہ روز ہی ان کی رپورٹ کورونا پازیٹو پائی گئی تھی۔ رنجیت سنہا 1974 بہار کیڈر کے آئی پی ایس افسر تھے۔

Published: undefined

رنجیت سنہا ہندوستان-تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ڈائرکٹر جنرل رہ چکے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریلوے سکیورٹی فورس کی بھی قیادت کی تھی۔ بطور سی بی آئی سربراہ تقرری سے قبل رنجیت سنہا پٹنہ اور دہلی میں سی بی آئی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔ وہ سال 2012 میں سی بی آئی کے ڈائریکٹر بنے تھے۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ، پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا، گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جبکہ سابق مرکزی وزیر اور اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ ان سبھی نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی اور اپنے رابطہ میں آنے والے لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔ یہ سبھی خانہ قرنطینہ میں ہیں اور ان کی حالات مستحکم ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں جمعہ کے روز کورونا کے کل 217353 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جبکہ 1185 افراد کی موت ہو گئی۔ ملک میں تاحال کیسز کی مجموعی تعداد 14291917 ہو گئی ہے اور فی الحال 1569743 کیسز فعال ہیں۔ کورونا سے ہندوستان میں اب تک 174308 افراد کی جان چلی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو