قومی خبریں

"زندگی سے تنگ آ کر آخری سفر پر نکل رہا ہوں" لکھ کر پھندے سے لٹک گئے سابق سی بی آئی ڈائریکٹر اشونی کمار!

سابق آئی پی ایس افسر کی خودکشی سے ہر کوئی حیران و ششدر ہے۔ اس خودکشی واقعہ کی جانچ شملہ کے ایس پی موہت چاؤلہ کی قیادت میں پولس ٹیم کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

خودکشی کے بڑھتےو اقعات کے درمیان سابق سی بی آئی ڈائریکٹر اشونی کمار کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اشونی کمار نے شملہ واقع اپنی رہائش گاہ پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ پولس ذرائع کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ شملہ واقع براک ہاسٹ میں ان کی رہائش ہے جہاں لاش لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔

Published: undefined

اشونی کمار سابق سی بی آئی ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ناگالینڈ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے یہ خوفناک قدم کیوں اٹھایا، اس سلسلے میں فی الحال کوئی حتمی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن ہندی نیوز پورٹل 'این ڈی ٹی وی' کی رپورٹ کے مطابق پولس کو جائے وقوع سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ "زندگی سے تنگ آ کر اگلے سفر پر نکل رہا ہوں۔"

Published: undefined

سابق آئی پی ایس افسر کی خودکشی سے ہر کوئی حیران و ششدر ہے۔ اس خودکشی واقعہ کی جانچ شملہ کے ایس پی موہت چاؤلہ کی قیادت میں پولس ٹیم کر رہی ہے۔ فی الحال پولس نے اس سلسلے میں کوئی تفصیلی جانکاری میڈیا کو نہیں دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ