قومی خبریں

متھرا: اسکان مندر میں غیر ملکی بھکتوں کے داخلے پر پابندی، بیوہ خواتین کا ہولی پروگرام بھی رد

کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے 7 مارچ کو منعقد ہونے والی اجتماعی ہولی تقریب کو اس کے منتظمین نے رد کر دیا ہے۔یہ تقریب بیوہ خواتین کے لیے مخصوص تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ویسے تو کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں دہشت کا ماحول دیکھا جا رہا ہے، لیکن ہندوستان میں دیگر ریاستوں کے مقابلے اتر پردیش میں احتیاطی اقدام زیادہ ہی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے متھرا واقع ’اسکان مندر‘ میں کسی بھی غیر ملکی بھکت کی انٹری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی دو مہینے کے لیے لگائی گئی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس وقت تک کورونا وائرس کا اثر ختم ہو جائے گا۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے ایک بڑا قدم یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ 7 مارچ کو اس اجتماعی ہولی تقریب کو بھی رد کر دیا گیا ہے جو بیوہ خواتین کے لیے مخصوص تھی۔ دراصل آگرہ میں کورونا وائرس کے 6 مریض ملنے کے بعد پوری ریاست میں ہنگامی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لکھنؤ میں تو ضلع مجسٹریٹ نے گوشت اور مچھلی کو کھلی جگہوں پر فروخت کرنا ممنوع قرار دے دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 29 مریض سامنے آ چکے ہیں کئی مشتبہ مریضوں کا بلڈ سیمپل جانچ کے لیے لیا گیا ہے۔ نوئیڈا میں بھی کورونا وائرس کو لے کر کافی دہشت ہے۔ یہاں اب تک دو اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ اس درمیان بتایا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی جانچ کے لیے ہوائی اڈوں پر ’پری-امیگریشن‘ ایریا میں اضافی کاؤنٹر، معالج، علاج کی مشینیں اور ترمیم شدہ فارم موجود ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined