قومی خبریں

یوگی حکومت میں جبریہ ریٹائرمنٹ کا عمل شروع، بریلی کے 25 پولس اہلکاروں کو نوٹس جاری

سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ڈی جی آفس سے جاری سرکلر پر عمل کرتے ہوئے بریلی رینج انتظامیہ نے کارروائی کی پیش قدمی کر دی ہے۔ اس نے 25 پولس اہلکاروں کو جبریہ ریٹائرمنٹ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

بریلی: اترپردیش پولس میں بریلی رینج انتظامیہ نے اس قسم کے اپنے پہلے ایکشن میں کانسٹیبل و انسپکٹر سمیت 25 پولس اہلکار کو جبری سکبدوشی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ قدم یوپی پولس کی رول 56 اور وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈی جی آفس سے جاری سرکلر پر عملدرآمد کے طور پر اٹھایا ہے۔

Published: 08 Jul 2019, 2:10 PM IST

ڈی آئی جی راجیش کمار پانڈے نے پیر کو بتایا کہ انہوں نے پوپی پولس میں بریلی رینج کے تحت آنے والے چار اضلاع کے سات سب انسپکٹر/انسپکٹر اور 18 پولس اہلکاروں کے خلاف جبری سکبدوشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پانڈے نے بتایا کہ جن پولس اہلکاروں کے خلاف یہ کاروائی کی گئی ہے ان کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے ان کے خلاف بد انتظامی کے معاملات زیر التواء تھے۔

Published: 08 Jul 2019, 2:10 PM IST

راجیش کمار پانڈے نے مزید کہا کہ یہ کارروائی ان پولس اہلکاروں کے خلاف بھی کی گئی ہے جو جسمانی طور سے پولس ملازمت کے لئے فٹ نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان اہلکاری کی جبری سکبدوشی سے ان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ان کو ریٹائرمنٹ کی مراعات حاصل ہوں گی ساتھ میں ہی تین مہینے کی تنخواہ بھی دی جائے گی۔

Published: 08 Jul 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jul 2019, 2:10 PM IST