قومی خبریں

پونچھ میں ایل او سی پر مسلسل تیسرے روز بھی گولہ باری، ایک رہائشی مکان کو نقصان

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے شاہ پور، کرنی اور قصبہ سیکٹروں میں جمعرات کی صبح قریب نو بجے پاکستانی فوج نے لگاتار تیسرے دن بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

پونچھ میں ایل او سی پر پھر گولہ باری
پونچھ میں ایل او سی پر پھر گولہ باری 

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے شاہ پور، کرنی اور قصبہ سیکٹروں میں جمعرات کی صبح قریب نو بجے پاکستانی فوج نے لگاتار تیسرے دن بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر کے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوانوں نے حملوں کا بھر پور اور موثر جواب دیا۔

Published: undefined

موصوف نے بتایا کہ پاکستان نے منگل اور بدھ کو بھی لائن آف کنٹرول پر ان سیکٹروں میں گولہ باری کی تھی۔ بعض رپورٹس کے مطابق طرفین کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھی جمعرات کی صبح پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں پر گولہ باری کی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

Published: undefined

وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined