قومی خبریں

جولوگ پرالی جلائیں گے ان کادھان نہیں خریداجائے گا:نتیش

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ کسانوں کو پرالی نہیں جلانے کی ترغیب دی جائے اور پرالی جلانے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کسانوں کو بتایا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نےاپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد’نیک سنواد‘ میں خریف مارکیٹنگ سال 2022-23 میں دھان کی خریداری کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی اور تما م پہلوؤں پر رشنی ڈالی۔

Published: undefined

جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔زراعت کے فروغ کے لیے کسانوں کے مفاد میں کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایگریکلچر روڈ میپ کے نفاذ سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم لوگوں نے خریداری کا کام شروع کرا یا۔ پیکس کو فروغ دیاگیا ہے  اور پیکسوں کا مفاد ہم لوگ ہمیشہ چاہتے ہیں ۔ پیکسوں کو خریداری کے عمل میں ریاست فوڈ کارپوریشن کے ذریعہ سی ایم آر (چاول)کی ادائیگی کے ساتھ، دو ماہ کا سود اور 10 روپے فی کوئنٹل بھی انتظامی گرانٹ کے طور پر ادا کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، خریداری کے عمل میں پیکس پر خرچ ہونے والی اضافی رقم ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کم بارش سے متاثرہ اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع میں تخمینہ پیداوار کے مطابق دھان کی خریداری کا مقررہ ہدف پورا کیا جائے۔ روہتاس، بکسر، کیمور اور بھوجپور اضلاع میں دھان کی اچھی پیداوار ہوتی ہے۔وہاں کے مقامی کھپت کو مدنظر رکھتے ہوئے اروہ چاول کی دستیابی کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ دھان کی خریداری بہتر کریں تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کو پرالی نہیں جلانے کی ترغیب دی جائے۔ پرالی جلانے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کسانوں کو بتائیں۔ پرالی جلانے سے ماحول تو آلودہ ہوتا ہے، اس کے ساتھ کھیتوں کی زرخیزی بھی کم ہونے لگتی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اس کی تشہیر کریں۔ کسانوں کو بتائیں کہ جو لوگ پرالی جلاتے ہیں، ان کا دھان نہیں خریدا جائے گا۔

Published: undefined

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر عامر سبحانی،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، سکریٹری خوراک و صارفین تحفظ محکمہ مسٹر ونے کمار، سکریٹری محکمہ زراعت مسٹر این سرون کمار۔ سکریٹری، کوآپریٹیو محکمہ مسز وندنا پریسی ،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار اور دیگر سینئر افسران موجود تھے، جبکہ روہتاس، بکسر،آرا، کیمور، نالندہ، اورنگ آباد اور گیا کے ڈی ایم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منسلک تھے ۔

Published: undefined

خوراک و صارفین تحفظ محکمہ کے سیکریٹری مسٹر ونئے کمارنے پریزنٹیشن کے ذریعے خریف مارکیٹنگ سال 2022-23 کے تحت دھان کی خریداری کی تازہ ترین صورتحال اور اہداف کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ دھان کی خریداری مرحلہ وار کی جا رہی ہے۔ دھان کی خریداری کا ضلع سطح متعین نشانہ، کام کر رہے پیکس / ویاپار منڈل کی تعداد، اسنا چاول ملوں کی تعداد اور دھان کی خریداری سے متعلق دیگر معلومات بھی دی ۔

Published: undefined

میٹنگ میں کوآپریٹو محکمہ کی سکریٹری مسز وندنا پریاسی نے بھی دھان کی خریداری کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرائی۔روہتاس، بکسر، بھوجپور، کیمور اور نالندہ اضلاع کے ڈی ایم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے متعلقہ اضلاع میں دھان کی خریداری کے بارے میں تازہ ترین معلومات دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined