
آئی اے این ایس
مدھیہ پردیش کے پنا ضلع میں منگل کو ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا، جہاں کنویں کی کھدائی کے دوران اچانک مٹی دھنسنے سے 5 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ حادثہ ضلع کے اجے گڑھ تھانہ علاقے کے نیاپوروا گاؤں میں پیش آیا، جہاں منریگا کے تحت ایک عوامی آبپاشی کنواں تعمیر کیا جا رہا تھا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق گاؤں کے کئی مزدور کنویں کی کھدائی کے کام میں مصروف تھے۔ اسی دوران کنویں سے لگی مٹی کا ایک بڑا حصہ اچانک بھر بھرا کر نیچے آ گرا۔ مٹی اور ملبے کی زد میں آ کر کئی مزدور دب گئے۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر مدد کی کوشش کی لیکن مٹی کے تیزی سے گرنے کی وجہ سے مزدوروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، مقامی انتظامیہ اور راحت و بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ملبہ ہٹانے کے لیے جے سی بی مشینوں کی مدد لی گئی۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے بچاؤ کام کے دوران ملبے میں دبے مزدوروں کو نکالا گیا لیکن 5 افراد کی جان بچائی نہ جا سکی۔ دو افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
Published: undefined
پنا کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نِویدیتا نائیڈو نے بتایا کہ مزدور منریگا کے تحت بنائے جا رہے عوامی آبپاشی کنویں کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک مٹی دھنس گئی، جس کے نتیجے میں وہ ملبے کے نیچے دب گئے۔ حادثے میں آشیش یادو، راج کمار یادو، رام پال یادو، چنوں یادو اور چنواد پال کی موت ہو گئی۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق تمام متوفی ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور کافی عرصے سے کنویں کی کھدائی کے کام سے وابستہ تھے۔
حادثے کی خبر ملتے ہی ضلع کلکٹر اوشا پرمار بھی موقع پر پہنچیں۔ انہوں نے راحت و بچاؤ کام کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔
حادثے کے بعد پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ گاؤں کے لوگوں میں گہرا صدمہ پایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مٹی اچانک دھنسنے کے سبب مزدوروں کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔ انتظامیہ واقعے کی مزید جانچ میں مصروف ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined