قومی خبریں

فچ نے ہندوستان کو دیا جھٹکا، جی ڈی پی شرح ترقی کا اندازہ گھٹ کر 8.4 فیصد

ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ بیشتر پابندیوں کے ہٹنے کے ساتھ سروس سیکٹر بہتر مظاہرہ کرے گا۔

فچ ریٹنگ، تصویر آئی اے این ایس
فچ ریٹنگ، تصویر آئی اے این ایس 

ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ نے بدھ کے روز 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے رواں سال کے لیے ہندوستان کی معاشی ترقی کی شرح کے اندازے کو گھٹا دیا ہے۔ فچ نے اسے گزشتہ اندازہ 8.7 فیصد سے گھٹا کر 8.4 فیصد کر دیا ہے۔ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کووڈ وبا کی دوسری لہر کے بعد بازآبادکاری امید سے کمتر رہنے کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اکتوبر میں مالی سال 22-2021 (اپریل 2021 سے مارچ 2022) میں جی ڈی پی شرح ترقی 8.7 فیصد اور مالی سال 23-2022 میں 10 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔ بدھ کو آئی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی شرح ترقی کے اندازے کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اسے 10 سے بڑھا کر 10.3 فیصد کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ بیشتر پابندیوں کے ہٹنے کے ساتھ سروس سیکٹر بہتر مظاہرہ کرے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کو روکنے کے لیے نافذ کردہ پابندیوں کے سبب کاروباری سرگرمیوں پر اثر پڑنے سے مالی سال 21-202 میں معیشت میں 7.3 فیصد کا سکڑن پیدا ہوا تھا۔ فچ نے اپنی عالمی معاشی منظرنامہ رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان کی معیشت نے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے سبب آئی تیز سکڑن سے مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر 2021) میں مضبوط واپسی کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined