قومی خبریں

کورونا:دہلی میں کل رات سے نافذ ہوگیا ویک اینڈ کرفیو

دہلی حکومت نے دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کووڈ ۔19 انتظامیہ کا نوڈل وزیر مقرر کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے پھیلنے کو روکنے کےلئے کل رات دس بجے سے ہفتے کے آخری دو دنوں کےلئے کرفیو نافذ ہو گیا ہے۔واضح رہے دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کےلئے ہفتے کے آخر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔د ارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات میں شامل افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے بھی کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس دوران ، دہلی میں آڈیٹوریم ، مال ، جم اور اسپا مکمل طور پر بند رہیں گے۔ تھیٹروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ لوگوں کو ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے منع کیا گیا ہے اور صرف گھر کھانا لے جانے کی اجازت ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔ ملک کی دیگر بہت سی ریاستوں کی طرح دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دہلی میں جمعہ کو کورونا انفیکشن کے 19 ہزارنئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 141 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

Published: undefined

دریں اثنا ، دہلی حکومت نے دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کووڈ ۔19 انتظامیہ کا نوڈل وزیر مقرر کیا ہے۔

Published: undefined

اس سلسلے میں چیف منسٹر اروند کیجریوال نے ایک آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں ، جس کے مطابق مسٹر سسودیا اب دارالحکومت میں کووڈ 19 مینجمنٹ کے نوڈل وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور اگلے احکامات تک بین وزارتی رابطہ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined