قومی خبریں

حیدرآباد میں ملک کی پہلی موبائل ’وائرلوجی لیب‘ کا آغاز

اس لیب کو ڈی آرڈی او نے آئی کلین اینڈ آئی سیف کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ اس لیب میں ٹیکہ کی تیاری کے لئے کام کیا جائے گا اور کورونا وائرس کی طبی جانچ بھی کی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: ملک کی پہلی موبائل وائرلوجی لیب کا آغازمرکزی وزیرراج ناتھ سنگھ نے آن لائن کی۔ مرکزی وزیرکشن ریڈی جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے کے علاوہ تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے بھی ای ایس آئی سی، صنعت نگر حیدرآباد میں منعقدہ اس پروگرام میں شرکت کی۔

Published: 23 Apr 2020, 8:40 PM IST

اس لیب کو ڈی آرڈی او نے آئی کلین اینڈ آئی سیف کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ اس لیب میں ٹیکہ کی تیاری کے لئے کام کیا جائے گا اور کورونا وائرس کی طبی جانچ بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر تارک راما راؤ نے کہا کہ حکومت نے 20 دنوں میں 1500 بستروں والے تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس اینڈ ریسرچ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ حکومت نے اس وائرس کی روک تھام کے لئے تین سطحی حکمت عملی تیار کی ہے۔

Published: 23 Apr 2020, 8:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے شکار افراد کے علاج کے لئے 8 اسپتال قائم کیے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت کے رہنمایانہ خطوط پر ریاست میں عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے قواعد پرعمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دنوں میں ریاست میں 88 لاکھ خاندانوں میں چاول اور نقد رقم کی تقسیم کا کام کیا گیا ہے۔

Published: 23 Apr 2020, 8:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Apr 2020, 8:40 PM IST