سری نگر: وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوئی ہے اور مہلوک شخص جس کی عمر 65 برس بتائی جارہی ہے، سری نگر کے ڈل گیٹ علاقے میں واقع اسپتال برائے امراض سینہ میں زیر علاج تھے۔ مہلوک شخص کورونا وائرس کے علاوہ شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کا شکار تھے۔ اس ہلاکت کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا سے ہوئی اموات کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
سری نگر کے مضافاتی علاقہ حیدر پورہ کے رہنے والے مہلوک شخص تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستہ تھے اور انہوں نے انڈونیشیا اور ملائشیا میں ہونے والے تبلییغی اجتماعات میں شرکت کی تھی۔ وہ وہاں سے واپسی پر نئی دہلی، اترپردیش اور جموں میں ٹھہرے تھے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جن چار افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ بدھ کے روز مثبت آئے ہیں، ان کے مہلوک شخص کے ساتھ قریبی روابط تھے اور پانچوں نے ایک ساتھ مذہبی اجتماعات میں شرکت کی تھی۔
Published: undefined
ایک مقامی خبررساں ایجنسی نے ڈاکٹروں کے حوالے سے کہا ہے کہ 'کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی موت جمعرات کی صبح واقع ہوئی۔ ان کو دل کا دورہ پڑا اور ہماری سخت کوششوں کے باوجود وہ دم توڑ گئے۔ وہ شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کا بھی شکار تھے'۔
Published: undefined
دریں اثنا جموں وکشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے وادی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'بری خبر، کورونا وائرس سے پہلی موت، حیدر پورہ سری نگر سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ شہری چل بسا۔ اس کے رابطے میں آنے والے چار لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ بدھ کے روز مثبت پائے گئے'۔
Published: undefined
جموں وکشمیر میں اب کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد دس ہے جن میں سے تین کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے وادی میں جمعرات کو مسلسل آٹھویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا جس کے باعث ہر سو سناٹا اور اضطرابی ماحول چھایا رہا۔ سری نگر اور ضلعی ہیڈکوارٹروں میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں نافذ ہیں اور سیکورٹی فورسز بالخصوص جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار لوگوں کو سڑکوں پر پیدل چلنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined