قومی خبریں

کورونا: ہریانہ میں ہوئی پہلی موت، 67 سالہ بزرگ علاج کے دوران ہلاک

بدھ کے روز ہریانہ کے تین کورونا پازیٹو مریض ٹھیک ہو کر اسپتال سے گھر پہنچ گئے جو ایک اچھی خبر ہے۔ یہ تینوں مریض گروگرام کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہریانہ میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے موت کی شروعات ہو چکی ہے۔ بدھ کے روز چنڈی گڑھ کے پی جی آئی میں علاج کرا رہے انبالہ کے 67 سالہ بزرگ کا انتقال کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک کا نام ہرجیت سنگھ کوہلی ہے اور وہ انبالہ چھاؤنی واقع ٹمبر مارکیٹ میں رہتے تھے۔ کورونا وائرس کی علامت پائے جانے کے بعد وہ انبالہ شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لیے پہنچے تھے، پھر چھاؤنی کے سٹی ہاسپیٹل گئے اور وہاں سے پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بدھ کے روز ہریانہ کے تین کورونا پازیٹو مریض ٹھیک ہو کر اسپتال سے گھر پہنچ گئے جو ایک اچھی خبر ہے۔ یہ تینوں مریض گروگرام کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔ ان تینوں کو ملا کر اب تک ریاست میں 13 لوگ کورونا انفیکشن سے جنگ جیت کر گھر پہنچ چکے ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 65 مشتبہ لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور 26 نئے سیمپل لیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ہریانہ میں مجموعی طور پر اب تک 29 کورونا پازیٹو کیس سامنے آئے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ 10 گروگرام کے ہیں۔ اس کے بعد فریدآباد میں 6، پانی پت میں 4، سرسا میں 3، پنچکولہ میں 2، انبالہ، پلول، سونی پت اور حسار میں 1-1 مریض ملا ہے۔ ان 29 مریضوں میں سے 13 ٹھیک ہو کر گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔ گویا کہ ایکٹیو کیس کی تعداد اس وقت 16 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined