قومی خبریں

اتر پردیش کے جھانسی میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

پولس کے مطابق گزشتہ شب لہر کی دیوی مندر کے پاس ديارام کالونی میں کملا گروسری اسٹور میں لگی آگ کی زد میں آنے سے گھر میں سو رہے جگدیش، ان کی والدہ کملا ، بیوی رجنی اور 13 سالہ بچی مسکان کی موت ہو گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جھانسی: اترپردیش میں جھانسی کے سيپری مارکیٹ تھانہ علاقہ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے کنبہ کے چار افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ پولس نے منگل کو بتایا کہ پیر کو دیر رات مذکورہ علاقہ کے لہر کی دیوی مندر کے پاس ديارام کالونی میں کملا گروسری اسٹور میں لگی آگ کی زد میں آنے سے گھر میں سو رہے جگدیش اُدنيہ (45)،ان کی والدہ کملا ادنيہ (75)، بیوی رجنی ( 38) اور 13 سال کی بچی مسکان کی موت ہو گئی۔یہ سبھی ایک کمرے میں سو رہے تھے۔

Published: undefined

جگدیش کے پڑوسیوں نے بتایا کہ دیر رات بہت تیز آواز ہوئی اور جگدیش کے گھر میں ہی بنی دکان میں زبردست آگ لگ گئی۔ پڑوسیوں نے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی۔جب تک فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ پر قابو پاتے تب تک چار افراد کی جھلسنے سے موت ہو گئی۔ کمرے سے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ پہلی نظر میں آتشزدگی کی وجہ شاٹ سرکٹ دکھائی دے رہی ہے لیکن پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جانچ کے بعد ہی تصویر صاف ہو پائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined