ووٹر لسٹ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس
دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر دفتر (سی ای او) نے ووٹر لسٹ اصلاح کے لیے 'اسپیشل سمری ریویژن مہم' پورا ہونے کے بعد پیر کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس کے مطابق دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں کُل ایک کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹر ہیں۔ اس طرح گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے 5 سال میں تقریباً 7 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان میں اضافہ ہوا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ ووٹر لسٹ سے ووٹروں کے نام کاٹنے و فرضی ووٹر شناختی کارڈ بنوانے کے معاملے میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی طرف سے بہت سارے الزامات لگائے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ساڑھے چھ ماہ میں دہلی میں 3 لاکھ 22 ہزار 922 ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔
Published: 07 Jan 2025, 9:40 AM IST
سی ای او دفتر کا کہنا ہے کہ 'اسپیشل سمری ریویژن مہم' کے تحت دعوے اور اعتراضات کی درخواست دینے کے لیے 29 اکتوبر سے 28 نومبر تک کی تاریخ طے کی گئی تھی اور 24 دسمبر تک اس کا نپٹارہ کیا جانا تھا۔ اس مقررہ تاریخ کے بعد بھی بڑی تعداد میں درخواست ملے۔ اس لیے 15 دسمبر تک ملے درخواست کو ووٹر لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 16 دسمبر کے بعد غیر معمولی طور سے بہت زیادہ درخواست ملے۔ الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق ان درخواست کی سختی سے جانچ کرنے کی ای آر او کو ہدایات دی گئی ہیں۔
تصدیق کے بعد ان لوگوں کا ووٹر شناختی کارڈ بنے گا اور سپلیمنٹری ووٹر لسٹ تیار ہوگی۔ فرضی شناختی کارڈ کے سہارے ووٹر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے درخواست دینے والے 24 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس لیے فرضی شناختی کارڈ کے سہارے ووٹر شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔
Published: 07 Jan 2025, 9:40 AM IST
سی ای او دفتر کے ذریعہ گزشتہ 29 اکتوبر کو جاری ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں دہلی میں ایک کروڑ 53 لاکھ 57 ہزار 529 ووٹر تھے۔ ترمیمی مہم کے دوران 3 لاکھ 8 ہزار 942 نئے ووٹروں کے نام شامل کیے گئے۔ وہیں ایک لاکھ 41 ہزار 613 ووٹروں کے نام کاٹے بھی گئے ہیں۔ اس طرح ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے مقابلے میں 1 لاکھ 67 ہزار 329 ووٹر بڑھے ہیں۔
ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے مقابلے میں خاتون ووٹروں کی تعداد میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ وہیں 18 سے 19 سال کے نئے نوجوان ووٹروں میں بھی 52554 کا اضافہ ہوا ہے جو پہلی بار اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ 18 سے 19 سال کے نئے ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔
Published: 07 Jan 2025, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Jan 2025, 9:40 AM IST