مشتاق خان، تصویر سوشل میڈیا
فلم اداکار مشتاق خان کو میرٹھ میں منعقد ایک ایوارڈ تقریب میں بلانے کے بہانے اغوا کر لیا گیا۔ اس واقعہ کا انکشاف ان کے بزنس پارٹنر شیوم یادو نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 20 نومبر کو دہلی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد مشتاق خان کو ایک گاڑی میں بٹھا دیا گیا جو انہیں میرٹھ لے جانے والی تھی اسے ممکنہ طور پر بجنور کی طرف موڑ دیا گیا۔
'آج تک' کی خبر کے مطابق اغوا کاروں نے مشتاق خان کو تقریباً 12 گھنٹے تک قید کر کے زد و کوب کیا اور ان سے ایک 1 کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا۔ جب مشتاق خان پوری رقم نہیں دے سکے تو ان کے اور ان کے بیٹے کے کھاتوں سے 2 لاکھ روپے ٹرانسفر کرا لیے گئے۔
Published: undefined
شیوم یادو نے بتایا کہ صبح کے وقت اذان کی آواز سن کر مشتاق نے اندازہ لگایا کہ قریب میں کوئی مسجد ہے، موقع دیکھ کر وہ گھر سے بھاگ نکلے اور مسجد میں مدد مانگی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے وہ بحفاظت ممبئی پہنچ سکے۔ شیوم یادو نے مزید کہا کہ ان کے پاس فلائٹ ٹکٹ، بینک ٹرانسفر کے ثبوت اور ہوائی اڈہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہیں۔ انہوں نے بجنور میں ایف آئی آر درج کرائی ہے اور پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ کئی فلموں اور ٹی وی سیریلوں میں کام کر چکے اداکار مشتاق خان فی الحال محفوظ ہیں اور اس پورے معاملے میں جلد ہی میڈیا کے سامنے آ کر وہ اپنا بیان دے سکتے ہیں۔ ویسے مشتاق خان حال ہی میں پردہ سیمیں پر دھوم مچانے والی فلم استری-2 میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔
Published: undefined
مشتاق خان کے ساتھ پیش آئے اس واقعہ کا موازنہ کامیڈین سنیل پال کے ساتھ ہوئے اغوا کے معاملہ سے کیا جا رہا ہے، جنہوں نے حال ہی میں اس سلسلے میں میڈیا کے سامنے آ کر اپنی آپ بیتی سنائی تھی۔ ان دونوں معاملوں میں کافی یکسانیت بھی نظر آ رہی ہے۔ اس سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک منظم گروہ ان واقعات کے پیچھے ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined