قومی خبریں

شدید ترین گرمی کا اندیشہ لاحق، پی ایم مودی نے کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، اسپتالوں و محکمہ موسمیات کو دی گئیں اہم ہدایات

وزیر اعظم دفتر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے محکمہ موسمیات سے روزانہ موسم کی پیشین گوئی اس طرح سے جاری کرنے کو کہا ہے جسے آسانی سے سمجھا اور نشر کیا جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ابھی سے گرمی نے ریکارڈ توڑنا شروع کر دیا ہے۔ ایسے میں آئندہ دنوں میں شدید ترین گرمی کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے۔ اس کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز اعلیٰ سطحی میٹنگ کر موجودہ حالات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کابینہ سکریٹری اور مرکزی داخلہ سکریٹری کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں وزیر اعظم کو مانسون، گیہوں اور دیگر ربیع فصلوں پر موسم کے اثرات اور دیگر امور کے بارے میں جانکاریاں دی گئیں۔

Published: undefined

میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اسپتالوں اور محکمہ موسمیات سے متعلق کچھ اہم ہدایات بھی دیں۔ انھوں نے ہدایت دی کہ گرمی میں لگنے والی آگ کے پیش نظر سبھی اسپتالوں میں آگ کا آڈٹ کیا جائے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم دفتر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے محکمہ موسمیات سے روزانہ موسم کی پیشین گوئی اس طرح سے جاری کرنے کو کہا ہے جسے آسانی سے سمجھا اور نشر کیا جا سکے۔ اس بات پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ ٹی وی نیوز چینل اور ایف ایم ریڈیو روزانہ موسم کی پیشین گوئی کو سمجھانے کے لیے روزانہ کچھ منٹ خرچ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ میٹنگ میں آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی، چارہ اور پینے کے پانی کی نگرانی کے لیے چل رہی کوششوں وغیرہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کو ضروری فراہمی کی دستیابی اور ایمرجنسی حالات کے لیے تیاریوں کے ضمن میں ریاستوں و اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ وزیر اعظم نے جنگل کی آگ سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط کوشش کی ضرورت پر زور دیا اور اسے روکنے کی کوششوں کے لیے سسٹم پر مبنی تبدیلیوں کی ضرورت ظاہر کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined