قومی خبریں

دہلی میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ، ماسک نہیں لگانے پر عائد ہوگا 500 روپے جرمانہ

ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر عوامی مقامات پر ماسک لگانا ایک مرتبہ پھر لازمی قرار دیا گیا ہے

ماسک، تصویر ویپن
ماسک، تصویر ویپن 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے معاملات میں اضافے کے ساتھ ہی پابندیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ دہلی حکومت نے ایک بار پھر فوری اثر سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔ اب دہلی میں ماسک نہ پہننے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Published: undefined

دہلی حکومت کی جانب سے ماسک نہ پہننے کے حوالہ سے جرمانہ عائد کرنے کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے وہ نجی فور وہیلر گاڑی میں بیٹھے لوگوں پر نافذ العمل نہیں ہوگا۔

Published: undefined

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی دہلی میں کورونا کیسز کے ساتھ اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور اگست میں کورونا کی وجہ سے دہلی میں اب تک 40 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ جولائی کے آخری 10 دنوں میں 14 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے تھے، یعنی اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined