قومی خبریں

کسان تنظیمیں متحد، جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال 49ویں دن بھی جاری

کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کا 49ویں دن بھی بھوک ہڑتال جاری رہی۔ کسان تنظیموں نے 18 جنوری کو مرکز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا۔ لوہڑی کے موقع پر نئی زرعی پالیسی کے مسودے جلائے گئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے غیر سیاسی دھڑے کے رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال سنگرور کے کھنوری بارڈر پر پیر کو 49ویں دن بھی جاری رہی۔ ڈاکٹروں نے ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

Published: undefined

اسی دوران، پاتڑاں میں ایس کے ایم کے دونوں دھڑوں (سیاسی اور غیر سیاسی) کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 جنوری کو کسان رہنما ایک بار پھر ملاقات کریں گے تاکہ مرکز کی نئی زرعی مارکیٹنگ پالیسی کے خلاف متحدہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

Published: undefined

میٹنگ کے دوران کسان رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ریاست بھر میں لوہڑی کے موقع پر نئی زرعی پالیسی کے مسودے کو نذر آتش کیا گیا تاکہ مرکز کی پالیسیوں کے خلاف ناراضگی ظاہر کی جا سکے۔

میٹنگ میں سرون سنگھ پنڈھیر، کاکا سنگھ کوٹڑا، ابھیمنیو کوہاڑ، جوگندر سنگھ اوگراہاں، بلبیر سنگھ راجےوال، رمندر پٹیالہ اور ڈاکٹر درشن پال سمیت کئی کسان رہنما موجود تھے۔ کسانوں نے پاتڑاں کے گردوارہ صاحب میں نہایت ہم آہنگی کے ساتھ گفتگو کی اور مرکز کے خلاف اجتماعی جدوجہد کا عزم کیا۔

Published: undefined

دریں اثنا، سونی پت سے کسانوں کا ایک قافلہ جگجیت سنگھ ڈلیوال کی حمایت میں کھنوری پہنچا جبکہ کیتھل سے کسان منگل کو شامل ہوں گے۔ ہریانہ کے کسانوں نے کہا کہ وہ ڈلیوال کے پیغام اور جدوجہد کو گاؤں گاؤں پہنچائیں گے۔

کسان رہنما کی صحت سے متعلق معاملے پر سپریم کورٹ 15 جنوری کو سماعت کرے گی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹسور سنگھ کی بنچ ڈلیوال کی درخواست پر غور کرے گی۔ عدالت پنجاب حکومت کے ان افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گی جنہوں نے 20 دسمبر کو ڈلیوال کو اسپتال لے جانے کے حکم پر عمل نہیں کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined