پنجاب، ویڈیو گریب
کئی کسان تنظیموں نے پیر (30 دسمبر) کو پنجاب بند کا اعلان کیا ہے۔ 34 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی حمایت میں اس بند کی اپیل کی گئی ہے۔ اس بند کا عام زندگی پر زبردست اثر پڑنے والا ہے۔ بند کے پیش نظر 108 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس دوران بسیں نہیں چلیں گی، دودھ-سبزیوں کی سپلائی، سبھی بازار، گیس ایجنسیاں، پیٹرول پمپ، پرائیویٹ گاڑیاں بھی بند رہیں گی۔ اس بند کو کسان تنظیموں کے ساتھ ساتھ کئی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اداروں کی حمایت حاصل ہے۔
Published: undefined
بسیں اور دیگر گاڑیاں نہیں چلنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کسانوں کے پنجاب بند کی اپیل کی وجہ سے دودھ کی سپلائی صبح 7 بجے سے پہلے دکانوں پر پہنچی۔ دودھ فروخت کنندگان نے بھی صبح 7 بجے سے پہلے دودھ کی سپلائی دینے کو لے کر پہلے ہی گزارش کی تھی۔ کسان مزدور مورچہ اور سنیوکت کسان مورچہ کی اپیل پر یہ بند صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک رہے گا۔ واضح ہو کہ کسان رہنما ڈلیوال سبھی فصلوں پر ایم ایس پی یعنی کم سے کم حمایتی قیمت سمیت 13 زرعی مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں لیکن حکومت کے ذریعہ اس پر توجہ نہیں دینے سے کسانوں میں شدید ناراضگی ہے۔
Published: undefined
وہیں جگجیت سنگھ ڈلیوال نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کثیر تعداد میں پولیس فورس کے پہنچنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حامیوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچنے کو کہا ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) سے جڑے کسان رہنما سرون سنگھ پنڈھیر نے کہا ہے کہ پیر کی صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک بند کے دوران ریاست میں بسیں و ٹرینیں نہیں چلنے دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جانکاری ملی ہے کہ کھنوری بارڈر پر فورس لے جانے کے لیے پٹیالہ میں بسیں جمع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگونت مان حکومت لاشوں کے اوپر سے نکلے بغیر ڈلیوال کو نہیں لے جاسکتی۔
حالانکہ پنڈھیر نے یہ واضح کیا کہ بند کے دوران ہنگامی خدمات جاری رہیں گی۔ اس کے علاوہ پرواز کے لیے ہوائی اڈہ جانے والے یا نوکری کے لیے انٹرویو دینے والے یا شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے سبھی لوگوں کو بند سے باہر رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined