قومی خبریں

زرعی قوانین: مودی حکومت کو لگ سکتا ہے جھٹکا، آئینی جواز پر سپریم کورٹ کا فیصلہ کل!

عدالت عظمیٰ نے تینوں زرعی قوانین کو لے کر کسانوں کے احتجاجی مظاہرہ سے نمٹنے کے طریقے پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کسانوں کے ساتھ اس کی بات چیت کے طریقے سے وہ بہت مایوس ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک دہلی کی سرحدوں پر جاری ہے۔ آج سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا نے مرکز کی مودی حکومت کو جس طرح سے پھٹکار لگائی، اس سے کسان تنظیمیں بہت خوش ہیں اور کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے تو عدالت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ اس درمیان خبریں آ رہی ہیں کہ زرعی قوانین کو لے کر مرکزی حکومت کو بڑا جھٹکا لگا سکتا ہے۔ ایسا امکان اس لیے ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ سپریم کورٹ زرعی بل کے آئینی جواز پر منگل یعنی 12 جنوری کو فیصلہ سنا سکتی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے اس بات کا اشارہ دیا کہ اگر ماہرین کی کمیٹی انھیں کہے گی تو وہ زرعی قوانین پر فی الحال روک لگا سکتی ہے۔ قوانین کے آئینی جواز پر آج ہوئی سماعت پر مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ’’زرعی اصلاح بلوں سے متعلق موضوع سپریم کورٹ کے سامنے زیر غور ہے۔ اس لیے اس وقت اس پر کوئی تبصرہ کرنے کی کوئی ضرورت مجھے محسوس نہیں ہوتی۔‘‘

Published: undefined

پیر کے روز عدالت عظمیٰ نے تینوں زرعی قوانین کو لے کر کسانوں کے احتجاجی مظاہرہ سے نمٹنے کے طریقے پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کسانوں کے ساتھ اس کی بات چیت کے طریقے سے وہ بہت مایوس ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس تنازعہ کا حل تلاش کرنے کے لیے وہ اب ایک کمیٹی تشکیل کرے گا جو کہ دونوں فریقین سے بات چیت کر کوئی درمیان کا راستہ نکالے گی۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے مرکز کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل سے کہا کہ بات چیت مثبت انداز میں ہو، اس کے لیے ضروری ہے کہ فی الحال تینوں زرعی قوانین نافذ نہ ہوں۔ اس سے کسان تنظیمیں بہتر طریقے سے بات کر پائیں گی اور جب تک کوئی حل نہیں نکلتا تب تک کسان تحریک کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined