قومی خبریں

مشہور شاعر منور رانا کی حالت نازک، وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھے گئے

مشہور شاعر منور رانا کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں لکھنؤ کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں انہیں وینٹی لیٹر کی سپورٹ پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے

منور رانا / آئی اے این ایس
منور رانا / آئی اے این ایس IANS_ARCH

لکھنؤ: مشہور شاعر منور رانا کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں لکھنؤ کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جہاں انہیں وینٹی لیٹر کی سپورٹ پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا نے گزشتہ روز ایک ویڈو جاری کے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

Published: undefined

منور رانا کی صاحبزادی سمیہ رانا نے بتایا کہ ان کے 70 سالہ والد کو پت کی تھیلی کی سرجری کے بعد طبیعت بگڑنے پر اپالو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ گلے کے کینسر میں بھی مبتلا تھے اور ان کا ڈائیلاسس کیا جا جا رہا تھا۔ سمیہ رانا کے مطابق منور رانا کی پت کی تھیلی کی سرجری گزشہ منگل کو اسپتال میں کی گئی تھی۔

Published: undefined

جب انہیں ڈائیلاسس کے لیے لے جایا گیا تو معلوم چلا کہ پتھری کی وجہ سے ان کی پت کی تھیلی پوری طرح خراب ہو گئی ہے۔ ان کا آپریشن کیا گیا لیکن تبھی سے ان کی طبیعت بگڑ رہی ہے۔

خیال رہے کہ منور رانا ان شعراء میں ہیں جہنوں نے اردو غزل میں کثرت سے ماں کا ذکر کیا ہے۔ ان کے یہاں غزلوں میں  دیگر موضوعات کے علاوہ  کثیر تعداد میں ایسے اشعار ہیں جن میں  ماں جیسی متبرک ہستی کو موضوع بنا کر ان کیفیات و جذبات کا اظہار ملتا ہے جو ایک ماں کے دل میں اپنے بچوں کے تئیں موجزن ہوتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ