
ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کے کرار علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارکر پولیس نے حوالہ ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی برانچ اور اسپیشل برانچ کی 3 ٹیموں کے ساتھ مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر دو رہائشی احاطوں اور ایک دفتر پر ایک ساتھ چھاپہ مارکر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت محمد اسلام اسمعیل خان (48) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے جعلی پاسپورٹ دستاویزات پر سلیم رحمت اللہ شیخ نے سے بھی فرضی شناخت کا استعمال کیا۔
Published: undefined
ملزم محمد اسلام اسمعیل خان عرف سلیم رحمت اللہ شیخ کے خلاف مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے حوالہ نیٹ ورک چلانے اور دہشت گردی کی مشتبہ فنڈنگ سمیت غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کرکرار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ممبئی میں تعینات ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ کو موصول ہونے والی خفیہ معلومات کے مطابق مشتبہ شخص نے جھوٹی شناخت کے تحت جعلی پاسپورٹ حاصل کیا تھا اور وہ اکثر ہندوستان اور کویت کے درمیان سفر کرتا تھا۔ اس پر مبینہ طور پر دہشت گردی کی مالی معاونت سمیت حوالہ لین دین اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
Published: undefined
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے سلیم رحمت اللہ شیخ کے نام سے جعلی پاسپورٹ بنانے اور جعلی دستاویز کے ذریعے کویت جانے کا اعتراف کیا۔ تلاشی مہم کے دوران پولیس نے ایک جعلی ہندوستانی پاسپورٹ، 12,47,650 روپئے نقد لیپ ٹال، ٹیبلیٹ اور موبائل فون سمیت 1.60 لاکھ روپئے کے الیکٹرانک آلات ضبط کئے ہیں۔ ضبط کئے گئے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 14,07,650 روپے بتائی گئی ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے مارچ کے اوائل میں پولیس اور انسداد دہشت گردی سیل کی مشترکہ کارروائی میں واکولا کے علاقے سے یوگنڈا کی خواتین کو درست دستاویزات کے بغیر ہندوستان میں مبینہ طور پر رہنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ حراست میں لی گئی خواتین کی شناخت ناکیانڈو روز (37) اور کیمیگیسا پروسکوویا (26) کے طور پر ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں ممبئی کے کلینا علاقے میں گزشتہ کچھ سالوں سے رہ رہی تھیں لیکن ان کے پاس ملک میں رہنے کے لیے درست ویزا یا ضروری قانونی دستاویزات نہیں تھے۔ پولیس نے ان کے طویل مدتی غیر قانونی قیام کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر علاقے میں چھاپے ماری کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ فروری کے شروع میں ممبئی پولیس نے انسداد دہشت گردی سیل (اے ٹی سی) کے ساتھ مل کر شہر میں مقیم غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف اپنی کارروائی تیز کردی تھی اور تصدیق کے سلسلے میں جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ ہفتے 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined