قومی خبریں

اتر پردیش: امیٹھی میں اے ٹی ایم سے نکل رہے 200-200 روپے کے نقلی نوٹ، لوگ پریشان، پولیس تحقیقات شروع

جب لوگ امیٹھی کے ایک اے ٹی ایم سے نقد نکالنے پہنچے تو یہ دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے کہ جو 200-200 روپے کے نوٹ انھیں اے ٹی ایم نے دیئے ہیں، وہ سبھی نقلی ہیں۔

200 روپے کا جعلی نوٹ
200 روپے کا جعلی نوٹ Admin

اتر پردیش میں نقلی نوٹ کا ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے جو موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ معاملہ امیٹھی ضلع کا ہے جہاں ایک اے ٹی ایم سے کئی لوگوں کو 200-200 روپے کے نقلی نوٹ ملے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب لوگ اے ٹی ایم سے نقد نکالنے پہنچے تو یہ دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے کہ جو 200-200 کے نوٹ انھیں اے ٹی ایم نے دیئے ہیں، وہ سبھی نقلی ہیں۔

Published: undefined

اے ٹی ایم سے نقلی نوٹ نکلنے کے واقعہ کی ویڈیو بھی تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امیٹھی کے منشی گنج روڈ، سبزی منڈی کے پاس انڈیا وَن اے ٹی ایم کی یہ ویڈیو ہے جس میں اے ٹی ایم سے نکلا 200 روپے کا نقلی نوٹ پہلی نظر میں اصلی نوٹ کی طرح ہی نظر آتا ہے۔ لیکن جب اسے دھیان سے دیکھا جاتا ہے تو اس میں کئی ساری خامیاں دکھائی دیتی ہیں۔ ان نقلی نوٹوں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان پر ’چلڈرن بینک آف انڈیا‘ اور ’فل آف فن‘ جیسی لائنیں لکھی ہوئی ہیں۔ کئی لوگوں کو 200 روپے کے یہ نقلی نوٹ اے ٹی ایم سے ملے ہیں۔ جس کے بعد لوگوں میں حیرانی پیدا ہوئی اور اس کی شکایت پولیس تک پہنچائی گئی۔

Published: undefined

اے ٹی ایم مشین سے نقلی نوٹ برآمد ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر تصویر اور ویڈیو وائرل کر کے بینک کے خلاف ناراضگی ظاہر کی ہے۔ لوگوں کو اے ٹی ایم سے نقلی نوٹ ملنے کی خبر چاروں طرف تیزی سے پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے اے ٹی ایم کے خلاف تحریک شروع کر دی اور وہاں زبردست بھیڑ جمع ہو گئی۔ نقلی نوٹ نکلنے کی خبر ملنے کے بعد یوپی پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined