قومی خبریں

منصفانہ انتخابات بیلٹ پیپر سے ہی ممکن، ای وی ایم پر شک ہے اور رہے گا، حنان ملا نے حکومت کو بنایا نشانہ

حنان ملا نے کہانی کار دیوکی نند کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل، گیمس اور ثقافت کو ایسے اثرات سے مکمل طور پرالگ رکھا جانا چاہئے۔ مذہب اور سیاست کا استعمال اکثر غلط مقاصد کے لئے کیا جاتا ہے۔

کسان لیڈر حنان ملا
کسان لیڈر حنان ملا تصویر ایشلن میتھیو

الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کے حوالے سے سی پی آئی (ایم) کے رہنما حنان ملا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر منصفانہ انتخابات کرانا مقصود ہے تو بیلٹ پیپر ہی واحد متبادل ہے۔ سی پی آئی (ایم) لیڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کرناٹک میں ایک سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ای وی ایم پر83 فیصد سے زیادہ لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حالانکہ یہ سروے کرانے والی این جی او ’گرام‘ کی معتبریت پر سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

Published: 03 Jan 2026, 12:11 PM IST

اس سروے کے بارے میں سی پی آئی (ایم) لیڈر نے کہا کہ ای وی ایم پر شک ہے اور رہے گا، اس میں چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔ جن ممالک میں ای وی ایم شروع کی گئی تھی وہاں سے بھی ای وی ایم کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھا جا رہا ہے کہ انتخابات میں ایک پارٹی کو زبردست حمایت حاصل ہوتی ہے لیکن انتخابی نتائج میں دوسری پارٹی جیت جاتی ہے۔ منصفانہ انتخابات بیلٹ پیپر سے ہی ہوتا ہے اس لئے بیلٹ پیپر سے ہی انتخابات کرائے جانے چاہئیں۔

Published: 03 Jan 2026, 12:11 PM IST

دریں اثنا فلم اسٹار شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے لیے بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کے انتخاب پر کہانی کار دیوکی نندن ٹھاکر کی جانب سے تنازع کھڑا کرنے پر حنان ملا نے کہا کہ میں ہمیشہ ایسے کسی بھی لیڈر کی مذمت کرتا ہوں جو مذہب، سیاست کو کھیل اور ثقافت کے ساتھ جوڑ کر دیکھتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کھیل، گیمس اور ثقافت کو ایسے اثرات سے مکمل طور پرالگ رکھا جانا چاہئے۔ مذہب اور سیاست کا استعمال اکثر غلط مقاصد کے لئے کیا جاتا ہے۔

Published: 03 Jan 2026, 12:11 PM IST

وہیں اندور میں آلودہ پانی کی وجہ سے ہونے والی اموات کے معاملے میں لیباریٹری رپورٹ پرسی پی آئی (ایم) کے رہنما حنان ملا نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ اندور ملک کا سب سے صاف شہر ہے، لیکن زمینی حقیقت کیا ہے؟ شہر کے بڑے حصے میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے۔ آلودہ پانی سے ایک درجن سے زیادہ لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور سینکڑوں لوگ اسپتالوں میں داخل ہیں۔ حکومت کو دھیان دینا چاہیے تھا کیونکہ مقامی لوگ لگاتار آلودہ پانی کے بارے میں سوال اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میڈیا سوال پوچھ رہا ہے تو قابل اعتراض الفاظ کہے جارہے ہیں۔ حکومت کواس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے یہ یقینی بنانا چاہئے کہ لوگوں کو صاف اور محفوظ پانی دستیاب ہو۔

Published: 03 Jan 2026, 12:11 PM IST

اسی دوران ریلوے وزیر اشونی وشنو کے بلٹ ٹرین کی تاریخ کا اعلان کرنے پرحنان ملا نے کہا کہ ہندوستان میں ٹرینیں، شتابدی، راجدھانی آئی، مستقبل میں تکنیک کا استعمال ہوکر نئی ٹرینیں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلیٹ ٹرین کا اعلان صرف انتخابات تک محدود ہے۔ آسام، بنگال میں انتخابات ہیں تو بلیٹ ٹرین کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: 03 Jan 2026, 12:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jan 2026, 12:11 PM IST