قومی خبریں

دیویندر فڑنویس نے گورنرکوشیاری سے ملاقات کی، فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس کئی ارکان اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچے اور گورنر سے ملاقات کی ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس نے کئی ارکان اسمبلی کے ساتھ راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ ایم ایل اے چندرکانت پاٹل، گریش مہاجن اور دیگر رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے سامنے فلور ٹیسٹ کا مطالبہ اٹھایا۔گورنر سے ملاقات کے بعد دیویندر فڑنویس نے کہا کہ انہوں نے گورنر کو خط دے کر فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

دیویندر فڑنویس نے کہا کہ انہوں نے گورنر سے کہا ہے کہ ریاست کے حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت اقلیت میں دکھائی دیتی ہے۔ شیوسینا کے 39 ارکان اسمبلی باہر ہیں اور حکومت میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ اس لئے حکومت کو فوری طور پر ہدایت دیں کہ وزیراعلیٰ فلور ٹیسٹ کرائے اور اکثریت ثابت کرے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گورنر کو ای میل کے ذریعے اور براہ راست خط دیا ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے کل دیویندر فڑنویس دہلی گئے تھے جہاں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی ۔ واضح رہےکہ مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کے لیے گزشتہ روز بی جے پی کی مہاراشٹر یونٹ کی کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس کے بعد دیویندر فڑنویس کل دہلی چلے گئے۔ دہلی میں اس سے قبل انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا میں حکومت بننے کے بعد اس میٹنگ میں بی جے پی کے کوٹے کے وزراء پر بھی بات ہوئی ہے۔

Published: undefined

اس میٹنگ میں وکیل اور راجیہ سبھا ایم پی مہیش جیٹھ ملانی میٹنگ میں موجود تھے، اس دوران لیڈروں کے درمیان قانونی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ حکومت سازی سے متعلق تمام مسائل کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے قانونی معلومات رکھی گئیں۔اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اگر مہاراشٹر میں حکومت بنتی ہے تو وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہوگا۔ اس کے ساتھ بی جے پی کے وزیر اعلیٰ سمیت 28 وزراء ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز