قومی خبریں

گوپال گنج میں مسجد کے پاس دھماکہ، علاقے میں دہشت

مقامی وارڈ کونسلر سنتوش گپتا نے بتایا کہ دن میں مسجد کے کنارے کوڑے میں دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے تیسری منزل تک کوڑا اِدھر اُدھر بکھر گیا تھا، دھماکے کی تیز آواز سے پورا علاقہ تھرتھرا گیا۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں گوپال گنج ضلع کے کٹیا نگر پنچایت علاقہ میں آج ایک مسجد کے قریب زوردار دھماکہ نے دہشت کا عالم پیدا کر دیا۔ دھماکہ مسجد کے پاس ایک کوڑے کے ڈھیر میں ہوا جس کے بعد علاقے میں افرا تفری پیدا ہو گئی۔ دھماکہ کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں تقریباً 3 فیٹ کا گڈھا بن گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی آواز کئی سو کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس دھماکہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

دھماکہ کی خبر ملنے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش بھی شروع ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کٹیا نگر پنچایت کے وارڈ نمبر 4 کے قریب موجود مسجد کے پاس یہ دھماکہ ہوا۔ مقامی وارڈ کونسلر سنتوش گپتا نے بتایا کہ دن میں مسجد کے کنارے کوڑے میں دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے تیسری منزل تک کوڑا اِدھر اُدھر بکھر گیا تھا۔ دھماکے کی تیز آواز سے پورا علاقہ تھرتھرا گیا۔

Published: undefined

جائے حادثہ کے قریب ہی رہنے والے ایک مقامی باشندہ محمد فریاد نے بتایا کہ انھوں نے مسجد کے پاس پڑے کچرے کو اکٹھا کر آس پاس کے علاقے کو صاف کر دیا تھا۔ صاف صفائی کے بعد ابھی ہاتھ پیر دھو رہے تھے تبھی تیز دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Published: undefined

بہرحال، پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند کمار نے بتایا کہ کٹیا پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ معاملے کی جانچ کے لیے ایف ایس ایل کی ٹیم بھیجی گئی ہے جو اس معاملے میں تفتیش کرے گی۔ دھماکہ کی اصل وجہ کیا ہے، اس کا پتہ جانچ کے بعد ہی چل پائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی