قومی خبریں

آبکاری پالیسی گھوٹالہ: منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر آج فیصلہ ملتوی، اب 28 اپریل کو آئے گا فیصلہ

آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ہے، اب 28 اپریل کو شام 4 بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ای ڈی کے ذریعہ جانچ کی جا رہی دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں عآپ لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ ملتوی کر دیا۔ راؤز ایوینیو کورٹ کے اسپیشل جج ایم کے ناگپال اب 28 اپریل کو فیصلہ سنائیں گے۔ انھوں نے 18 اپریل کو سسودیا کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور 26 اپریل کو فیصلہ سنانے کی بات کہی تھی۔

Published: undefined

عدالت نے ایک دن پہلے اس معاملے میں سسودیا کی عدالتی حراست کو دو ہفتے کے لیے بڑھا دیا تھا۔ ای ڈی نے پہلے جج کے سامنے یہ بات رکھی تھی کہ سسودیا نے یہ دکھانے کے لیے بنائے ہوئے ای میل دکھائے تھے کہ پالیسی کو عوامی منظوری تھی۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ اِن پری-ڈرافٹ ای میل کو بھیجنے کی ہدایت دہلی اقلیتی کمیشن کے سربراہ ذاکر خان کو دیئے گئے تھے جنھوں نے اپنے انٹرن سے ای میل بھیجنے کے لیے کہا تھا۔

Published: undefined

جانچ ایجنسی نے عدالت کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ سسودیا کے خلاف جانچ پوری کرنے کے لیے دیئے گئے 60 دن ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔ اس نے کہا کہ اسے مبینہ گھوٹالے میں سسودیا کے ملوث ہونے کے اشارے دینے والے نئے ثبوت ملے ہیں اور جانچ اہم مرحلہ میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined