قومی خبریں

آبکاری پالیسی گھوٹالہ: منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں مزید 14 دنوں کی توسیع، عدالت سے آج بھی نہیں ملی راحت

اب منیش سسودیا کی ساری امیدیں 18 اپریل یعنی منگل کے روز عدالت میں ضمانت عرضی پر ہونے والی سماعت پر مرکوز ہیں۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا تصویر بذریعہ پریس ریلیز

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی پریشانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ 17 اپریل کو راؤز ایوینیو کورٹ نے ایک بار پھر آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملے میں منیش سسودیا کی حراست کو 14 دنوں کے لیے بڑھانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ یعنی اب وہ آئندہ یکم مئی تک عدالتی حراست میں ہی رہیں گے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہلی کی نئی آبکاری پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کو لے کر ای ڈی کی طرف سے درج کیے گئے معاملے میں ان کی حراست کو بڑھانے کا حکم راؤز ایوینیو کورٹ کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ عدالت نے سی بی آئی کی طرف سے درج معاملے میں بھی منیش سسودیا کی حراست کو یکم مئی تک بڑھا دیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملے میں منیش سسودیا کے ساتھ ساتھ ملزم ارون رام چندر پلئی اور امن دیپ ڈھل کی عدالت میں حراست میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ عدالت نے ای ڈی کی طرف سے درج کیے گئے معاملے میں ارون پلئی اور امن دیپ ڈھل کی عدالتی حراست 29 اپریل تک بڑھا دی ہے۔

Published: undefined

بہرحال، اب منیش سسودیا کی ساری امیدیں 18 اپریل یعنی کل عدالت میں ضمانت عرضی پر ہونے والی سماعت پر مرکوز ہیں۔ ضمانت عرضی پر منگل کے روز عدالت میں سماعت ہوگی اور منیش سسودیا کے وکیل پورا زور لگائیں گے کہ انھیں ضمانت مل جائے اور جیل سے باہر آنے کا راستہ ہموار ہو جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined