قومی خبریں

دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں گھنے کہرے کی چادر، حد نگاہ نہ ہونے کے برابر، ٹھنڈ کو لے کر ریڈ الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک شدید سردی اور دھند سے کسی قسم کی کوئی راحت ملتی نہیں دکھ رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کہرا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کہرا، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح یعنی آج بے حد گھنا کہرا چھایا رہا ہے۔ گھنی دھند میں حد نگاہ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ شدید سردی اور دھند کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک اس شدید سردی سے کسی قسم کی کوئی راحت نہیں ملنے والی ہے۔ دہلی پہلے ہی ڈلہوزی، شملہ، دہرادون اور نینی تال سے زیادہ سردی پڑ رہی ہے، لیکن سردی کے ساتھ ہی گھنے کہرے نے ٹرافک کو کافی زیادہ متاثر کیا ہے، لوگوں کو آنے جانے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

حد نگا 0 میٹر تک پہنچ گئی

آئی ایم ڈی کے مطابق، آج صبح 5:30 بجے حد نگاہ دہلی کے صفدرجنگ میں 25 میٹر، دہلی کے پالم میں 50 میٹر، پنجاب کے بھٹنڈہ میں 0 میٹر، امرتسر میں 25 میٹر اور امبالا میں 25 میٹر، حصار میں 50 میٹر تھی۔ جب کہ اتر پردیش کے آگرہ میں یہ 0 میٹر، لکھنؤ میں امؤسی ائیرپورٹ میں 0 میٹر، وارانسی کے بابت پور میں 25 میٹر، بریلی میں 50 میٹر تھی۔

Published: undefined

ان ریاستوں میں ریڈ الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق یوپی، بہار، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں شدید سردی کے ساتھ گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، یوپی میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔ یعنی ملک کے میدانی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

Published: undefined

بہار میں سرد لہر سے متعلق الرٹ

بہار میں بھی سردی کی لہر جاری ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے سرد لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ گیا میں سب سے کم درجہ حرارت 2.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ 10 جنوری کے بعد سردی سے نجات متوقع ہے۔ راجستھان، بہار میں محکمہ موسمیات کی جانب سے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مغربی پٹی کے کئی اضلاع بشمول یوپی سہارنپور، پیلی بھیت، بریلی، میرٹھ میں سردی اور دھند کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں اگلے 48 گھنٹوں کے لیے ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined