قومی خبریں

کشمیر: پلوامہ میں تصادم، ایک ملی ٹینٹ اور ایک فوجی جوان ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ مسلح تصادم کے دوران جنگجوؤں کی ابتدائی فائرنگ سے ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ ایک دیگر زخمی ہو گیا ہے

کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر
کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کی علی الصبح ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ مسلح تصادم کے دوران جنگجوؤں کی ابتدائی فائرنگ سے ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوگیا ہے۔ سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ضلع پلوامہ کے کامرازی پورہ میں ایک جنگجو اور ایک فوجی جوان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

Published: 12 Aug 2020, 11:58 AM IST

فوج کی ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'آپریشن کامرازی پورہ اپڈیٹ۔ ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ایک اے کے رائفل، کچھ گرینیڈس، پائوچس اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ایک فوجی نے دوران ڈیوٹی اپنی قربانی پیش کی۔ تلاشی آپریشن جاری ہے'۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کامرازی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 53 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے سرچ آپریشن شروع کیا۔

Published: 12 Aug 2020, 11:58 AM IST

انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی کو علاج و معالجہ کے لئے سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک جنگجو مارا گیا ہے جس کی لاش بدھ کی صبح مسلح تصادم کی جگہ سے برآمد کی گئی۔

Published: 12 Aug 2020, 11:58 AM IST

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ اس دوران فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ جنگجو مخالف آپریشن جموں و کشمیر پولیس کو ملنے والی خفیہ اطلاعات کی بنا پر شروع کیا گیا تھا۔

Published: 12 Aug 2020, 11:58 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Aug 2020, 11:58 AM IST