قومی خبریں

کناڈا کے اسپتال میں آٹھ گھنٹے تک علاج نہ کرنے کی وجہ سے ایک ہندوستانی شہری کی موت، مسک کی تنقید

ایلون مسک نے مریض کی موت اور اسپتال کے عملے کی لاپرواہی پر کناڈا کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تبصرے پوسٹ کیے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ارب پتی ایلون مسک نے ایکس پر کنا ڈا کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر کڑی تنقید کی۔ مسک کا تبصرہ کناڈا میں ایک 44 سالہ ہندوستانی نژاد شخص کی موت کے بعد سامنے آیا ہے ، جسے مبینہ طور پر علاج کے لیے اسپتال کے ویٹنگ ایریا میں آٹھ گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

Published: undefined

کناڈا کے اسپتال میں مرنے والا ہندوستانی نژاد شخص کا نام  پرشانت سری کمار تھا۔ پرشانت کی موت ایڈمنٹن، کینیڈا کے گرے ننس کمیونٹی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ سینے میں شدید درد کی شکایت کے باوجود اسے اسپتال کے انتظار گاہ میں رکھا گیا تھا۔ پرشانت کی اہلیہ نے اسپتال کے رویے کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں پرشانت کی بیوی نے الزام لگایا کہ اسپتال کے عملے نے ان کے شوہر کی نازک حالت کو پوری طرح نظر انداز کر دیا۔

Published: undefined

اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت طبی دیکھ بھال سنبھالتی ہے تو یہ امریکن ڈی ایم وی (موٹر وہیکلز کا محکمہ) جیسا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کناڈا کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا موازنہ امریکی محکمہ برائے موٹر وہیکلز سے کیا، جسے اکثر اپنی نااہلی کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined