قومی خبریں

الیکشن کے فوراً بعد بہار میں جرائم کی لہر! اپوزیشن نے ’نتیش-مودی کا مہا جنگل راج‘ قرار دیا

بہار میں الیکشن کے فوراً بعد نصف درجن مجرمانہ واقعات رپورٹ ہوئے، جن پر آر جے ڈی سمیت اپوزیشن نے نتیش-مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’مہا جنگل راج‘ قرار دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 2-3 دنوں میں کئی وارداتیں ہوئی ہیں جس پر اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی ، وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس دوران آر جے ڈی کے ’ایکس‘ ہینڈل سے کئی پوسٹیں کی گئی ہیں۔ بدھ کے روز راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اپنی ایک پوسٹ میں کئی واقعات کا ذکر کیا اور اسے مودی-نتیش کا ’مہا جنگل راج‘ قرار دیا۔

Published: undefined

آر جے ڈی نے لکھا کہ ’مدھے پورہ میں ایک بڑھئی کو گولی مار کرقتل! سیتامڑھی میں گولی باری، نوجوان کو لگی گولیاں! جرائم پیشہ نے سون پور میں ایک ٹیچر کو گولی مار کر قتل کردیا! بیتیا میں بارات پر اندھا دھند فائرنگ، کئی لوگوں کو گولی لگی، گوپال گنج میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، کئی لوگ زخمی، مودی۔ نتیش کا مہاجنگل راج، نسل پرست میڈیا کا رام راجیہ! مودی جی سکسر کی گولیار آپ کے حامی اب غریب لوگوں پر چلا رہے ہیں۔‘

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی جب اسمبلی انتخابات کے دوران بہار پہنچے تھے تو انہوں نے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آرجے ی کو بھوجپوری گانے کے بول سے نشانہ بنایا تھا۔ اس وقت پی ایم مودی نے ’ماری سکسر کی چھ گولی...‘ کا حوالہ دیتے ہوئے آر جے ڈی پر حملہ کیا تھا۔ اب انہیں کے الفاظ سے آر جے ڈی نے بہار میں ہورہے مجرمانہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے جوابی حملہ بولا ہے۔

Published: undefined

آر جے ڈی کی طرف سے کی گئی مختلف پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ (1) بہار می ں جنگل راج! پٹنہ کے ہوٹل میں کھانا کھایا، پیسے مانگے تو برادی گولیاں۔ (2) مدھوبنی میں جرائم پیشہ کی دہشت، 3 نوجوانوں کو اندھا دھند گولی مار دی گئی! بی جے پی راج میں جرائم پیشہ بنے سمراٹ! (3) بھاگلپور میں 4-5 درجن مودی حامی سمراٹ جرائم پیشہ نے منگل راج سمجھ کر بارات پر کیا حملہ، متعدد زخمی، باراتیوں سے زیورات، گہنے اور پیسے لوٹے، خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ مودی ہے تو ممکن ہے،بول کر دولہا جان بچاکر بھاگا!(4) پٹنہ میں خون ہی خون، اب ہوا تہرا قتل! جرائم پیشہ نے نظم ونسق کا بجایا گھنٹہ، بڑھ چڑھ کر بولنے والے وزیر داخلہ کا منہ لٹکا! (5) روہتاس میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 لوگوں کی موت! یہ جرائم جنگل راج کے زمرے میں نہیں آئیں گے کیونکہ بی جے پی حکومت میں بے ہوش وزیر اعلیٰ اور بڑھ چڑھ کربولنے والا وزیرداخلہ ہے، باقی نظام وہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined