قومی خبریں

نائب صدر کا انتخاب آج

ووٹنگ کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور دیر شام تک ملک کے نئے نائب صدر کے نام کا اعلان ہو جائے گا۔ نئے نائب صدر 11 اگست کو حلف لیں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

نائب صدر کے انتخاب کے لیے جہاں این ڈی اے کے امیدوار سابق گورنر جگدیپ دھنکھڑہیں وہیں کانگریس لیڈر مارگریٹ الوا اپوزیشن کی امیدوار ہیں۔

Published: undefined

ملک کے نائب صدر کے عہدے کے لیے آج انتخابات ہوں گے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی شام تک کر دیا جائے گا۔ نائب صدر کے انتخاب میں این ڈی اے کے امیدوار سابق گورنر جگدیپ دھنکھڑہیں۔ ساتھ ہی اپوزیشن نے کانگریس لیڈر مارگریٹ الوا کو نامزد کیا ہے۔ موجودہ نائب صدر وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔

Published: undefined

پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور دیر شام تک ملک کے نئے نائب صدر کے نام کا اعلان ریٹرننگ افسر کر دے گا۔ نئے نائب صدر 11 اگست کو حلف لیں گے۔

Published: undefined

انتخابات متناسب نمائندگی کے نظام کے مطابق واحد منتقلی ووٹ کے ذریعے ہوں گے اور انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ اس نظام میں، انتخاب کنندہ کو امیدواروں کے ناموں کے مقابلے میں ترجیحات کو نشان زد کرنا ہوتا ہے۔ اس الیکشن میں اوپن ووٹنگ کا کوئی تصور نہیں ہے اور صدر اور نائب صدر کے انتخاب میں کسی بھی حالت میں کسی کو بیلٹ پیپر دکھانا سختی سے ممنوع ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے تمام ممبران نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج میں شامل ہیں۔ نامزد ارکان بھی اس میں ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ پارلیمنٹ کی موجودہ تعداد 788 ہے، جسے جیتنے کے لیے 390 سے زیادہ ووٹ درکار ہیں۔

Published: undefined

لوک سبھا میں بی جے پی کے پاس کل 303 ہیں جبکہ رکن پارلیمنٹ سنجے دھوترے خرابی صحت کی وجہ سے نہیں آسکیں گے۔ اس طرح این ڈی اے کے لوک سبھا میں کل 336 ارکان ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راجیہ سبھا میں بی جے پی کے 91 (بشمول 4 نامزد ارکان) ہیں اور این ڈی اے کے کل 109 ارکان ہیں۔ ایسے میں اب این ڈی اے کے دونوں ایوانوں میں کل 445 ارکان ہیں جو اس کے حق میں جاتا ہے لیکن پھر بھی مقابلہ دلچسپ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined