قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات 2024: بینک اور ڈاک خانے چلائیں گے عوامی بیداری مہم، انتخابی کمیشن کے ساتھ ہوا معاہدہ

انتخابی کمیشن نے لوک سبھا انتخاب سے قبل ووٹرس تک پہنچنے اور ان کے درمیان بیداری بڑھانے کی کوشش کو رفتار دینے کے لیے دو اہم اداروں انڈین بینک ایسو سی ایشن اور ڈاک محکمہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

الیکشن کمیشن، تصویر آئی اے این ایس

 

انتخابی کمیشن نے آئندہ لوک سبھا انتخاب میں ووٹ فیصد بڑھانے کی اپنی کوششوں کے تحت ووٹرس کے درمیان بیداری پھیلانے کے لیے ایک انتہائی اہم قدم اٹھایا۔ پیر کے روز اس نے بینکوں اور ڈاک خانوں کو اپنے ساتھ جوڑا اور پھر افسران کو اس سے متعلق جانکاری دی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ انتخابی کمیشن نے اکثر حق رائے دہی (ووٹنگ) سے متعلق شہری آبادی اور نوجوانوں کے مایوس کن رویہ پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ یہ فکر اس بات کو دیکھتے ہوئے ظاہر کی گئی ہے کہ کئی رجسٹرڈ ووٹرس گزشتہ انتخابات میں ووٹ دینے کے لیے پولنگ مراکز پر نہیں پہنچے۔ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں 91 کروڑ ووٹرس میں سے 30 کروڑ سے زائد نے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا تھا۔

Published: undefined

انتخابی کمیشن نے لوک سبھا انتخاب سے قبل ووٹرس تک پہنچنے اور ان کے درمیان بیداری بڑھانے کی کوششوں کو رفتار دینے کے لیے دو اہم اداروں انڈین بینک ایسو سی ایشن (آئی بی اے) اور ڈاک محکمہ (ڈی او پی) کے ساتھ ایک معاہدہ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس پیش قدمی کا مقصد ملک میں انتخابی بیداری بڑھانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھنا ہے۔ انتخابی کمیشن نے حال میں اسکولوں و کالجوں کے تعلیمی نصاب میں انتخابی خواندگی کو رسمی طور سے شامل کرنے کے لیے وزارت تعلیم کے ساتھ بھی ایک معاہدہ پر دستخط کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined