قومی خبریں

ریلوے ٹکٹ پر پی ایم مودی کی تصویر چھاپنا پڑا مہنگا، دو ملازمین معطل

بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر پی ایم مودی کی تصویر والے ٹکٹ مسافروں کو دینے کی خبر پھیلنے کے بعد ریلوے کے دوملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انتخابی کمیشن کے ذریعہ سختی کے بعد یہ کارروائی ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انتخابی کمیشن کی سخت ہدایت کے باوجود ریل ٹکٹوں پر پی ایم نریندر مودی کی تصویر چھپنے کے معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔ یہ معاملہ اتر پردیش کے بارہ بنکی کا ہے۔ اس عمل کے لیے ریلوے کے دو ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’’13 اپریل کو ٹکٹ ملازمین نے غلطی سے پرانے ٹکٹ کی شیٹ پر پرنٹ کرتے ہوئے مسافروں کو ٹکٹ دے دیئے۔ اس معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔‘‘ انتخابی کمیشن نے پی ایم مودی کی تصویر والا ٹکٹ مسافروں کو دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ریل کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی ہوئی۔

انتخابی کمیشن نے پورے معاملے پر ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی تھی جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا کو اس معاملے کی جانچ سونپی۔ اے ڈی ایم کی جانچ میں ان دونوں ملازمین کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔ بعد ازاں انتخابی کمیشن کی ہدایت پر ریلوے نے یہ کارروائی کی۔

Published: undefined

دراصل یو پی کے بارہ بنکی میں اتوار کو محمد شبر رضوی نامی شخص نے ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹکٹ خریدا۔ اس پر پی ایم مودی کی تصویر اور سرکاری آواس یوجنا کا اشتہار موجود تھا۔ ٹکٹ کے ایک حصے میں پی ایم آواس یوجنا کی تفصیل تھی اور دوسری طرف پی ایم مودی کی تصویر شائع تھی۔ جب شبر رضوی نے پی ایم مودی کی تصویر لگی ہونے کی جانکاری ٹکٹ کاؤنٹر پر دی تو اسے وہاں سے بھگا دیا گیا۔ ریلوے افسران سے مایوس ہو کر اس نوجوان نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھی اور بتایا کہ وہ بارہ بنکی سے بنارس سفر کے لیے ٹکٹ خریدا جس میں پی ایم مودی کی تصویر اور سرکاری یوجنا کا اشتہار شائع تھا۔

اس معاملے پر ریلوے کے افسر سریش کمار سے جب پوچھا گیا تھا تو انھوں نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ غلطی سے ہو گیا ہے۔ انھوں نے بتایا تھا کہ ٹکٹ کا یہ بنڈل پرنٹنگ مشین میں غلطی سے لگ گیا تھا اور اسی وجہ سے یہ ٹکٹ مسافروں میں چلا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined