قومی خبریں

انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف انتخابی کمیشن کا شکنجہ سخت، انتخابی تشہیر پر پابندی

انتخابی کمیشن نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی انتخابی تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظر انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی کے مرکزی وزراء و لیڈران لگاتار متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ اس درمیان انتخابی کمیشن نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی انتخابی تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتخابی کمیشن نے ان دونوں کو ہی دہلی اسمبلی الیکشن کے لیے بی جے پی اسٹار پرچارک کی فہرست سے باہر کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔

Published: 29 Jan 2020, 2:11 PM IST

انتخابی کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اب انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما دہلی اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے لیے انتخابی تشہیر نہیں کر سکیں گے۔ ان دونوں ہی بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ اشتعال انگیز بیانات دئیے جانے کے بعد یہ کارروائی ہوئی ہے۔ انتخابی کمیشن نے پیر کے روز انوراگ ٹھاکر کے ذریعہ متنازعہ نعرہ انتخابی تشہیر کے دوران لگوائے جانے پر نوٹس جاری کیا تھا اور ان سے جواب مانگا تھا۔ پرویش ورما کے ذریعہ بھی متنازعہ بیان دیئے جانے کا انتخابی کمیشن نے نوٹس لیا اور ان کے خلاف پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔

Published: 29 Jan 2020, 2:11 PM IST

واضح رہے کہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے دوران ’دیش کے غداروں کو‘ کا نعرہ بلند کیا تھا جس کے جواب میں وہاں موجود لوگوں نے ’گولی ماروں ... کو‘ کی آواز بلند کی تھی۔ انوراگ ٹھاکر نے یہ نعرے کئی بار لگوائے تھے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ نعرہ اتنی بلند آواز میں لگائیں کہ گری راج سنگھ بھی سن سکیں۔ قابل ذکر ہے کہ گری راج سنگھ بھی اس تقریب میں شریک تھے جو خود بھی کئی بار متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔

Published: 29 Jan 2020, 2:11 PM IST

دوسری طرف بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ ’’وہاں (شاہین باغ) پر لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ دہلی کے عوام کو سوچنا پڑے گا اور فیصلہ لینا پڑے گا۔ وہ آپ کے گھروں میں گھس جائیں گے، آپ کی بہن، بیٹیوں کی عزت لوٹیں گے، قتل کریں گے۔ آج وقت ہے، مودی جی اور امت شاہ جی کل آپ کو بچانے نہیں آئیں گے۔‘‘ پرویش ورما کا یہ بیان سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہوا تھا اور لوگوں نے اس کی پرزور تنقید بھی کی تھی۔

Published: 29 Jan 2020, 2:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jan 2020, 2:11 PM IST