قومی خبریں

کانگریس امیدوار کو پاکستانی ایجنٹ بتانے والے بی جے پی لیڈر پر انتخابی کمیشن کا رویہ نرم!

مدھیہ پردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو نے جھابوا سیٹ سے کانگریس امیدوار کانتی لال کو پاکستان کا نمائندہ بتایا لیکن الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے بھارگو کو صرف نصیحت دے کر چھوڑ دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش کے جھابوا اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں تشہیر کے دوران کانگریس امیدوار کانتی لال بھوریا کو پاکستان کا نمائندہ بتانے والے اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو کے بیان کو انتخابی کمیشن نے انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی مانتے ہوئے انھیں آگے سے ایسا نہیں کرنے کی نصیحت دی ہے۔ کمیشن نے ان سے کہا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی بیان بازی نہ کریں۔ انتخابی کمیشن نے بھارگو کو اجلاس، روڈ شو اور انٹرویو کے دوران سنبھل کر بولنے اور اس طرح کی باتیں نہیں کہنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

اس معاملے پر کانگریس ترجمان جے پی دھنوپیا نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر گوپال بھارگو نے 30 ستمبر کو جھابوا میں کانگریس امیدوار کو پاکستان کا نمائندہ بتایا تھا، جس کی الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن سے شکایت میں بھارگو کے جھابوا میں انتخابی تشہیر کرنے پر پابندی لگائے جانے کا بھی مطالبہ کی اگیا تھا دھنوپیا نے بتایا کہ اس معاملے میں انتخابی کمیشن نے بھارگو کے بیان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مانا ہے۔

Published: undefined

بتا دیں کہ جھابوا میں 30 ستمبر کو بی جے پی امیدوار بھانو بھوریا کی نامزدگی داخل کرنے کے بعد منعقد جلسہ میں گوپال بھارگو نے کہا تھا ’’یہ انتخاب دو پارٹیوں کے درمیان نہیں ہے۔ یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کا انتخاب ہے۔ بھانو بھائی ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور کانتی لال بھوریا پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس لیے یہاں موجود لوگ بتائیں کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ۔‘‘

Published: undefined

اتنا ہی نہیں، بھارگو نے بی جے پی امیدوار کو کامیاب بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر یہاں کانگریس جیت گئی تو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والی پارٹی کی حکومت کا نمائندہ جیت گیا اور ہندوستان کا نمائندہ جو ہندوستانی ہے، قبائلی ہے، جو گاؤں میں محنت کرتا ہے، اگر اس کی شکست ہوتی ہے تو یہ ہندوستان کی شکست ہوگی۔ آپ کی شکست ہوگی، آپ کی ہار ہوگی۔ اس الیکشن میں ملک کی عزت داؤ پر ہے۔ کیونکہ کانگریس ان دنوں ہر معاملے میں پاکستان کی حمایت کر رہا ہے۔‘‘ اس سلسلے میں انتخابی افسر کے ذریعہ بھارگو کے خلاف کوتوالی تھانہ میں معاملہ بھی درج کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined