
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
مغربی بنگال میں رواں سال اسمبلی انتخاب ہونے والا ہے، جس کو لے کر تمام سیاسی پارٹیاں تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔ حالانکہ انتخاب سے قبل ہی صوبہ کی سیاست گرما گئی ہے۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایس آئی آر کو لے کر مسلسل بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہے۔ اس درمیان انہوں نے ایک بار پھر سے کمیشن پر شدید حملہ کیا ہے اور بی جے پی کےاشارے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے یوم رائے دہندگان (ووٹر ڈے) منانے پر الیکشن کمیشن کو گھیرا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار (25 جنوری) کو الیکشن کمیشن کے ذریعہ نیشنل ووٹر ڈے کی تقریب کو ’افسوسناک تماشہ‘ قرار دیتے ہوئے اس پر بی جے پی کے اشارے پر اپوزیشن کو کچلنے اور ملک کی جمہوریت کی بنیادوں کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے آقا کی آواز بن کر لوگوں کے ووٹنگ کے حقوق کو چھیننے میں مصروف ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی جو ان کا آقا ہے، کے اشارے پر وہ وہ اپوزیشن کو کچلنے اور ہندوستانی جمہوریت کی بنیادوں کو برباد کرنے میں مصروف ہیں اور پھر بھی ان میں یوم رائے دہندگان منانے کی ہمت ہے۔‘‘
Published: undefined
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہندوستان کا الیکشن کمیشن آج قومی یوم رائے دہندگان منا رہا ہے، اور یہ کتنا افسوسناک تماشہ ہے۔ کمیشن اپنے آقا کی آواز بن کر لوگوں کے ووٹ دینے کے حقوق چھیننے میں مصروف ہے اور پھر بھی یوم رائے دہندگان منانے کی ہمت کر رہا ہے، میں آج ان کے اس رویے سے بہت افسردہ اور پریشان ہوں۔‘‘
Published: undefined
ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ’’معزز سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے اور عوام کے جمہوری حق رائے دہی کے تحفظ کے لیے قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنے کے بجائے، الیکشن کمیشن منطقی تضادات کے نام پر نئے نئے بہانے تلاش کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو پریشان کر سکے اور انہیں ان کے انتخابی حقوق سے محروم کر سکے۔‘‘ ممتا بنرجی کے مطابق الیکشن کمیشن بی جے پی کے حق میں اپوزیشن کو کچل رہا ہے اور ہندوستانی جمہوریت کی بنیادوں کو تباہ کر رہا ہے، اور پھر بھی ان میں یوم رائے دہندگان منانے کی ہمت ہے۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ’’الیکشن کمیشن آف انڈیا آپ آج بے مثال طریقے سے لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ آپ کی ان اذیتوں کی وجہ سے 130 سے زائد افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ کیا آپ 85، 90، 95 سال سے زائد عمر کے افراد اور یہاں تک کہ معذور افراد کو بھی، جس طرح سے آپ کر رہے ہیں، اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے اپنے سامنے پیش ہونے کے لیے بلا سکتے ہیں؟ اس قسم کے غیر قانونی دباؤ سے پیدا ہونے والا تناؤ خودکشیوں اور اموات کے ایک نہ رکنے والے سلسلے کو جنم دے رہا ہے، اور اس پھر بھی آپ اپنے سیاسی آقاؤں کے اشارے پر ایسا کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آپ نے اسے شہریوں، بالخصوص اقلیتوں، درج فہرست ذاتوں اور قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے این آر سی کا ایک تجربہ بنا دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
سوشل میڈیا پوسٹ کے آخر میں ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’انتخاب جمہوریت کا جشن ہے۔ لیکن آپ کا جانبدارانہ رویہ اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات، ہراساں کرنے کے عمل کو مزید بڑھانے کے لیے مائیکرو مبصرین کی تعیناتی اور لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلنا ہماری جمہوریت کو تباہ کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج آپ کو یوم رائے دہندگان منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز