قومی خبریں

چار ریاستوں کی ایک-ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات 23 ستمبر کو

الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چھتیس گڑھ کی دنتے واڑہ سیٹ، کیرالہ کی پالا، تریپورہ کی بادھارگھاٹ اور اترپردیش کی ہمیر پور سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے چھتیس گڑھ، کیرالہ، تری پورہ اور اتر پردیش کی چار خالی اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات23 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز ایک پریس ریلیز میں یہ اعلان کیا۔چھتیس گڑھ کی دنتے واڑہ سیٹ، کیرالہ کی پالا، تریپورہ کی بادھارگھاٹ اور اترپردیش کی ہمیر پور سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

Published: undefined

اترپردیش کی ہمیر پور سیٹ پر رکن اسمبلی اشوک چندیل کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ضمنی انتخاب کرایا جارہا ہے جبکہ دنتے واڑہ، بادھار گھاٹ اور پالا میں رکن اسمبلی کے انتقال کے سبب ضمنی انتخاب کرایا جارہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بادھار گھاٹ سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی دلیپ سرکار پانچ بار کانگریس رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور 2017 میں سات دیگر کانگریس اراکین اسمبلی کے ساتھ وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ طویل علالت کے بعد دلیپ سرکار کا انتقال اسی سال یکم اپریل کو ہو گیا تھا۔

Published: undefined

ضمنی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 28 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ چار ستمبر ہے، جبکہ پانچ ستمبر کو اس کی جانچ پڑتال ہوگی اور سات ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 27 ستمبر کو ہوگی۔ انتخابی کمیشن کے بیان کے مطابق چار ریاستوں کے ضمنی انتخاب والے اضلاع یا اسمبلی حلقہ کے حصے میں آئینی نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ