قومی خبریں

شیوسینا کی جنگ: ایکناتھ نے ادھو کو پھر دیا جھٹکا، ٹھانے میونسپل کارپوریشن کے 67 میں سے 66 کونسلر ہوئے باغی

ایکناتھ شندے کی ٹھانے میں مضبوط گرفت ہے، انھوں نے اپنی سیاست کی شروعات بھی یہیں سے کی تھی، انھوں نے 1997 میں ٹھانے میونسپل کارپوریشن انتخاب میں کونسلر کا انتخاب جیتا تھا۔

ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس
ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر میں اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد بھی شیوسینا چیف ادھو ٹھاکرے کو راحت نصیب نہیں ہے۔ ایکناتھ شندے لگاتار شیوسینا پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ٹھانے میونسپل کارپوریشن بھی اب ادھو ٹھاکرے کے ہاتھ سے پھسل گئی ہے۔ یہاں شیوسینا کے 67 میں سے 66 کونسلر باغی ہو گئے ہیں، یعنی ایکناتھ شندے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

یہ خبر ادھو ٹھاکرے کے لیے زوردار جھٹکا ہے جو کہ لگاتار ایکناتھ شندے کی شیوسینا کو فرضی بتا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھانے میونسپل کارپوریشن کے 66 شیوسینا کونسلر نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ان کی رہائش پر ملاقات کی تھی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے بعد ٹھانے میونسپل کارپوریشن مہاراشٹر کی دوسری سب سے اہم اور بڑی کارپوریشن ہے۔ اس پر ایکناتھ شندے گروپ کا قبضہ ہونے سے ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیے پریشانیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایکناتھ شندے کی ٹھانے میں مضبوط گرفت ہے۔ انھوں نے اپنی سیاست کی شروعات بھی یہیں سے کی تھی۔ انھوں نے 1997 میں ٹھانے میونسپل کارپوریشن انتخاب میں کونسلر کا انتخاب جیتا تھا۔ 2001 میں میونسپل کارپوریشن ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر بھی رہے۔ اس کے بعد 2002 میں وہ دوسری بار ٹھانے سے میونسپل کونسلر بنے۔ ایکناتھ شندے 2004 میں ٹھانے اسمبلی سیٹ سے انتخاب جیتے تھے۔ اس کے بعد وہ 2009، 2014 اور 2019 میں ٹھانے کے کوپری پچھپا کھڈی سیٹ سے انتخاب جیتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined