قومی خبریں

منہ کی کھانے کے بعد بی جے پی میں ہاہاکار! ’35 سال کی کمائی منٹوں میں گنوائی‘، کھڑسے کا بیان

بی جے پی رہنما ایکناتھ کھڈسے نے کہا، ’’ہم نے ساری زندگی جو کمایا، ہم شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف لڑتے تھے، ہماری پارٹی نے اجیت پوار کے ساتھ ہاتھ ملا کر ایک منٹ میں سب کچھ گنوا دیا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے باوجود کرسی گنوا دینے کے بعد بی جے پی میں ہاہاکار مچا ہوا ہے اور پارٹی کے کئی سینئر رہنما اپنی ہی پارٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ کئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا اجیت پوار کے ساتھ ہاتھ ملانے کا فیصلہ درست نہیں تھا اور اس سے پارٹی کی شبیہ پر منفی اثر پڑا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر ایکناتھ کھڈسے نے اجیت پوار سے ہاتھ ملانے پر بی جے پی اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو نشانہ بنایا ہے۔

Published: 27 Nov 2019, 3:11 PM IST

ایکناتھ کھڈسے نے کہا، ’’ہم نے زندگی بھر جو کچھ حاصل کیا، ہم شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف لڑتے رہے، ہماری پارٹی نے ایک منٹ میں اجیت دادا پوار سے ہاتھ ملا کر سب کچھ کھو دیا۔‘‘ ایکناتھ کھڈسے نے مزید کہا کہ پارٹی نے اس مرتبہ انہیں اسمبلی الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیا وہ اس پر افسردہ ہیں۔‘‘

Published: 27 Nov 2019, 3:11 PM IST

ایکناتھ کھڈسے نے کہا، ’’میں نے اپنی زندگی کے 42 سال پارٹی کے لئے کام میں صرف کیے، پارٹی کو عروج پر لانے کے لئے بھی سخت محنت کی، اب جبکہ خوش گوار وقت آیا تو مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا اس کی وجہ سے مجھے تکلیف ہوئی جو آگے بھی رہے گی۔ لیکن رہوں یا نہ رہوں، پارٹی اقتدار میں آنی چاہیے تھی۔‘‘

Published: 27 Nov 2019, 3:11 PM IST

ایکناتھ کھڈسے نے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی ناقص کارکردگی پر سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہمارے وزیراعلیٰ کہتے تھے کہ اتحاد کو 220 سے زیادہ نشستیں ملیں گی لیکن سیٹیں 160 ہی حاصل ہو پائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے الیکشن سے پہلے اور اس کے بعد جو کچھ دیکھا ہے اس کے معنی وہ ضرور نکال لیں گے۔

Published: 27 Nov 2019, 3:11 PM IST

ادھر، اجیت پوار سے ہاتھ ملانے کے سوال پر مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا تھا کہ صحیح وقت آنے پر میں بولوں گا،، فکر مت کرو۔

Published: 27 Nov 2019, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Nov 2019, 3:11 PM IST