قومی خبریں

مسافر بس اور سلنڈر سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم میں 8 افراد ہلاک، 12 دیگر زخمی

جھارکھنڈ میں پاکوڑ ضلع کے امڑاپارہ تھانہ علاقے کے تحت سالپترا گاؤں کے قریب بدھ کی صبح مسافر بس اور سلنڈر سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی

یو این آئی
یو این آئی 

رانچی: جھارکھنڈ میں پاکوڑ ضلع کے امڑاپارہ تھانہ علاقے کے تحت سالپترا گاؤں کے قریب بدھ کی صبح مسافر بس اور سلنڈر سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر برون رنجن نے یو این آئی کو بتایا کہ اس حادثے میں 8 لوگوں کی موت ہوئی ہے اس واقعے میں 12 دیگر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر امڑاپارہ میں داخل کرایا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برہروا سے پاگل بابا نامی مسافر بس دمکا کی طرف جارہی تھی، سالپترا کے قریب ایک ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوگئی۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کی بڑی وجہ گھنی دھند بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی امڈاپارہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیجا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق حادثے میں کچھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ تین دیگر نے ہسپتال لے جایا جانے اور علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ شدید زخمیوں کو صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت اب بھی تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined