قومی خبریں

مہاراشٹر میں عید میلاد کی تعطیل کل

کمیٹی نے وزیراعلی ایکناتھ شندے پر زور دیا تھا  کہ وہ مذہبی تقریبات کو مؤثر طریقے سے منانے  کے لیے عام تعطیل پرغور کریں جس کے بعد حکومت نے ٖیہ فیصلہ لیا۔

<div class="paragraphs"><p>عید میلاد النبیؐ کا جلوس / فائل تصویر /&nbsp;تصویر نواب علی اختر</p></div>

عید میلاد النبیؐ کا جلوس / فائل تصویر / تصویر نواب علی اختر

 

مہاراشٹر حکومت نے عید میلاد کی تعطیل کا اعلان کل یعنی 29 ستمبر کو کیا ہے کیونکہ جمعرات کو عید میلاد اور اننت چتردشی ایک ساتھ ہیں ۔

Published: undefined

پرامن تقریبات اور مذہبی جلوسوں کے موثر انتظام کو آسان بنانے کے لیے، مہاراشٹر حکومت نے 29  ستمبر کو عید میلاد کی  عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اننت چتردشی اور عید میلاد دونوں ایک ہی دن ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے جو آج ہے ۔

Published: undefined

یہ اعلان ایک ممتاز مذہبی اور سماجی تنظیم آل انڈیا خلافت کمیٹی کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  سے ملاقات  کے بعد کیا گیا۔ کمیٹی نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے پر زور دیا تھا  کہ وہ مذہبی تقریبات کو مؤثر طریقے سے منانے  کے لیے عام تعطیل پر غور کریں۔

Published: undefined

وزیر اعلی کے دفتر نے X (سابقہ ٹویٹر) پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "ریاستی حکومت نے جمعہ 29 ستمبر کو عید میلاد کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔" واضح رہے یہ فیصلہ اننت چتردشی اور عید میلاد ایک ہی دن یعنی آج  28 تاریخ کو ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ آل انڈیا خلافت کمیٹی نے اس بارے میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے درخواست کی تھی۔

Published: undefined

اننت چتردشی ایک اہم ہندو تہوار ہے جسے عظیم الشان جلوسوں اور بھگوان گنیش کے بتوں کے وسرجن کی تقریبات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ عید میلاد، جو کہ پیغمبر اسلام کی پیدائش کا دن ہے اور دعاؤں اور اجتماعات کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔

Published: undefined

"آپ سب کو عید میلاد کی بہت بہت مبارک ہو۔ مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے عید میلاد کے موقع پر جمعہ 29 ستمبر 2023 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،‘‘ شندے نے مراٹھی میں علیحدہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined