قومی خبریں

لالو یادو کے قریبی ساتھی سبھاش یادو کے گھر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری

ای ڈی نے داناپور میں سبھاش یادو کی رہائش گاہ کے علاوہ مرچھیا دیوی اپارٹمنٹ، دانا پور میں واٹر پلانٹ، شاہ پور تھانہ کے تحت دفتر اور دیگر مقامات پر چھاپہ مارا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

پٹنہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ کی صبح بہار کے ریت کے تاجر سبھاش یادو کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کی یہ چھاپہ ماری داناپور میں سبھاش یادو کی رہائش گاہ کے علاوہ مرچھیا دیوی اپارٹمنٹ، دانا پور میں واٹر پلانٹ، شاہ پور تھانہ کے تحت دفتر اور دیگر مقامات پر جاری تھی۔

Published: undefined

سبھاش یادو ریت کے کاروبار سے منسلک بریڈسن کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں اور انہیں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو یادو کا قریبی قرار دیا جاتا ہے۔ ریت کے تاجر سبھاش یادو کے گھر یا احاطے پر یہ پہلا چھاپہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے ان کے احاطے کی تلاشی اور چھاپہ مارا تھا۔

Published: undefined

سبھاش یادو ماضی میں راشٹریہ جنتا دل کے ٹکٹ پر چترا لوک سبھا حلقہ سے الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔ رپورٹ میہں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی کو ماضی میں ریت کے کاروبار سے متعلق بے ضابطگیوں کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوتی رہی ہیں، جن کی بنیاد پر تحقیقاتی ایجنسی کو تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ماضی میں بھی ان کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

Published: undefined

اسی سلسلے میں ہفتہ کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مختلف ٹیموں نے سبھاش یادو کی رہائش گاہ سمیت نصف درجن مقامات پر چھاپے مارے۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک چھاپہ مار کارروائی جاری تھی۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سبھاش کی رہائش گاہ اور دیگر مقامات پر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined