قومی خبریں

ای ڈی نے سنجے سنگھ کو عدالت میں کیا پیش، عآپ رکن پارلیمنٹ نے پیشی سے قبل کہا- ’مودی الیکشن ہار رہے ہیں‘

ای ڈی جمعرات کو عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے ساتھ راؤس ایونیو کورٹ پہنچی۔ عدالت جاتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ مودی الیکشن ہار رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سنجے سنگھ / آئی اے این ایس</p></div>

سنجے سنگھ / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو ای ڈی نے جمعرات کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت میں پیشی سے قبل سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2024 کا الیکشن ہار رہے ہیں، اسی لیے وہ ایسا کر رہے ہیں۔ جب سنجے سنگھ عدالت پہنچے تو ان کے والد دنیش سنگھ بھی باہر موجود تھے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ای ڈی نے 10 دن کی ریمانڈ کی درخواست کی۔ ای ڈی نے مزید کہا کہ اگر سات روزہ ریمانڈ بھی منظور کر لی جاتی ہے تو بھی بہتر رہے گا۔ عدالت نے ای ڈی سے پوچھا کہ آپ کے پاس فون ہے تو ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ گھر سے ملے شواہد کی بنیاد پر جانچ کی جانی ہے اور تین لوگوں کا سامنا بھی کرانا ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے بھی جب ای ڈی نے گرفتار کیا تو سنجے سنگھ نے پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔ سنجے سنگھ نے کہا تھا، ’’میں مرنا قبول کروں گا لیکن جھکنا نہیں۔ میں نے اڈانی کے گھوٹالوں کو بے نقاب کیا اور ای ڈی میں کئی شکایات درج کروائیں لیکن اڈانی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مودی 2024 کے انتخابات بری طرح سے ہار رہے ہیں۔ وہ تشدد کر کے اور لوگوں کو جیلوں میں ڈال کر الیکشن نہیں جیت پائیں گے۔‘‘

Published: undefined

سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ ’’میں نے پہلے بھی اڈانی کے گھوٹالوں کے خلاف بات کی تھی اور ایسا آگے بھی کرتا رہوں گا۔ ہم اروند کیجریوال کے سپاہی ہیں اور مظالم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ ای ڈی انہیں بغیر کسی ثبوت کے زبردستی گرفتار کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ ای ڈی نے بدھ کو سنجے سنگھ کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined